?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آڈٹ رپورٹ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مالی معاملات پر سنگین خدشات ظاہر کیے ہیں، جن میں چیئرمین اور کمشنرز کے لیے تنخواہوں کے پیکیج میں غیر مجاز اضافہ شامل ہے، جو سالانہ 156 کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے مرتب کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ایس ای سی پی کو تنخواہوں میں اضافے کے لیے وزارتِ خزانہ سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے، تاہم ایس ای سی پی کی انتظامیہ نے 17 اکتوبر 2024 کو پالیسی بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، جو یکم جولائی 2023 سے مؤثر قرار دی گئی۔
آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید کی تنخواہ کا پیکیج مالی سال 24-2023 کے لیے 41 کروڑ 53 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، جب کہ ہر کمشنر کو بیک ڈیٹ تنخواہوں کے اضافے کی وجہ سے 35 کروڑ 80 لاکھ روپے ملے۔
مزید برآں رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمشنرز اور عملے کے لیے 11 کروڑ روپے بطور تفریحی الاؤنس غیر قانونی طور پر تقسیم کیے۔
اے جی پی کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اگرچہ یہ اضافے ایس ای سی پی پالیسی بورڈ نے منظور کیے، لیکن بورڈ کے پاس اس کی اجازت دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، مزید یہ کہ تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے وزارتِ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 77 کروڑ 22 لاکھ روپے ہے۔
رپورٹ میں وزارتِ خزانہ پر زور دیا گیا کہ وہ یا تو ان غیر قانونی اضافوں کی منظوری دے یا انہیں ختم کرے۔
آڈٹ نے یہ بھی اجاگر کیا کہ ایس ای سی پی تقریباً 14 ارب روپے وفاقی مجموعی فنڈ میں جمع کرانے میں ناکام رہا، جس میں 7 ارب 11 کروڑ روپے آمدن شامل ہیں، یہ رقوم لائسنسنگ اور رجسٹریشن فیس (4 ارب 13 کروڑ روپے)، انشورنس سیکٹر (59 کروڑ 15 لاکھ روپے)، سیکیورٹیز مارکیٹ (4 کروڑ 77 لاکھ روپے)، اور خصوصی کمپنیوں (ایک ارب 91 کروڑ روپے) سے حاصل کی گئیں۔
پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی دفعہ 37 (1) کے تحت وفاقی حکومت کے قانونی آلات کے تحت کسی خودمختار ادارے کی جانب سے جمع کی گئی تمام آمدنی کو ’ٹریژری سنگل اکاؤنٹ‘ میں جمع کرانا ضروری ہے، تاہم ایس ای سی پی نے اس تقاضے پر عمل نہیں کیا۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان 6 ارب 99 کروڑ روپے کی زائد رقم بھی وفاقی مجموعی فنڈ میں جمع کرانے میں ناکام رہا، حالانکہ آمدنی اور اصل اخراجات میں کسی بھی قسم کی بچت لازمی طور پر فنڈ میں منتقل کرنا ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وفاقی
جولائی
بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق، مثبت پیش رفت کا دعویٰ
?️ 16 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
جنوری
کے پی کے حکومت کا صحت کارڈ 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
?️ 4 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت
جون
محمد علی سدپارہ کے متعلق حکومت اہم بیان جاری کر دیا
?️ 18 فروری 2021سکردو (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت ناصر علی خان نے
فروری
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ
مارچ
یوکرینی صدر کی صیہونیوں سے مدد کی اپیل
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کی رات کہا کہ
مارچ
حزب اللہ کے قائدانہ ڈھانچے میں تمام اسامی پُر
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے
اکتوبر
ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لئے کیا کیا نہیں کیا گیا: فواد چوہدری
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
دسمبر