?️
لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق نے حمزہ شہباز کی حمایت پر ن لیگ کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز کی وزارت اعلی خطرے میں پڑ گئی ہے۔مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حمزہ شہباز کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کی ہے۔چوہدری شجاعت حسین کے اس بیان کے بعد حمزہ شہباز شریف کے لئے مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووت دیں گے،انکا کہناتھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے،
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اور گورنر کے اختیارات کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس ئیے کہ ہم بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ دیں گے،25 منحرف اراکین کو نکال کر دوبارہ وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ کروا لیتے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپوٹس کے مطابق جسٹس ساجد سیٹھی نے ریمارکس دئیے کہ اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے تو حمزہ شہبازکا نوٹیفکیشن ختم ہو جائے گا،جسٹس شاہد جمیل نے قراردیاکہ دوبارہ پولنگ کی صورت میں اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جائے گا،اگر الیکشن میں تحفظ نہ دیا گیا تو قیاس آرائیوں کو کون روکے گا؟
عدالت نے قراردیا کہ اکثریت والا وزیراعلیٰ بن جائے گا اور فریش حلف ہوگا،عدالت نے ریمارکس دئیےکہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ حمزہ شہباز کے پاس اکثریت نہیں رہی،وزیر اعلیٰ کا آفس کسی صورت خالی نہیں رہ سکتا،عدالت نے استفسار کیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جا سکتا ہے؟عدالت نے ہدایت کی کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اجلاس بلانے پر حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہوں،فل بنچ نے قرار دیا کہ انتخاب ڈپٹی سپیکر ہی کرائے گا کیونکہ اس پر لاہورہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اپنا تابوت لے کر عراق سے نکلےگا
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکہ اور مغرب کے زوال کی نشانیوں میں سے
دسمبر
الجولانی حکومت اور شامی جمہوری کرد فورسز افواج کے درمیان شدید اختلافات
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے شام میں دہشت گرد حکومت الجولانی اور
اپریل
وزیر اعظم عمران خان کس چیز کو انسان کے لئے ضروری قرار دیا
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے
نومبر
ایران پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے:پاکستان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے ایران پر
جون
عمران خان 5 سال پورے کریں گے: وزیر داخلہ
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اکتوبر
باجوڑ: دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے 4 اہلکار شہید
?️ 21 اکتوبر 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں
اکتوبر
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ٹرمپ ایلچی کی مداخلت پر لبنان کا ردعمل
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر دفاع میشل منسی نے سابق صدر ٹرمپ کے
نومبر
فوج میں فرد نہیں، ادارے کی پالیسی ہوتی ہے، مداخلت بھی پالیسی کے تحت ہوتی رہی، وزیر داخلہ
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
دسمبر