چوہدری شجاعت نے حمزہ شہباز کو ہری جھنڈی دکھا دی

?️

لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق نے حمزہ شہباز کی حمایت پر ن لیگ کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز کی وزارت اعلی خطرے میں پڑ گئی ہے۔مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حمزہ شہباز کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کی ہے۔چوہدری شجاعت حسین کے اس بیان کے بعد حمزہ شہباز شریف کے لئے مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووت دیں گے،انکا کہناتھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے،

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اور گورنر کے اختیارات کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس ئیے کہ ہم بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ دیں گے،25 منحرف اراکین کو نکال کر دوبارہ وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ کروا لیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپوٹس کے مطابق جسٹس ساجد سیٹھی نے ریمارکس دئیے کہ اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے تو حمزہ شہبازکا نوٹیفکیشن ختم ہو جائے گا،جسٹس شاہد جمیل نے قراردیاکہ دوبارہ پولنگ کی صورت میں اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جائے گا،اگر الیکشن میں تحفظ نہ دیا گیا تو قیاس آرائیوں کو کون روکے گا؟

عدالت نے قراردیا کہ اکثریت والا وزیراعلیٰ بن جائے گا اور فریش حلف ہوگا،عدالت نے ریمارکس دئیےکہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ حمزہ شہباز کے پاس اکثریت نہیں رہی،وزیر اعلیٰ کا آفس کسی صورت خالی نہیں رہ سکتا،عدالت نے استفسار کیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جا سکتا ہے؟عدالت نے ہدایت کی کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اجلاس بلانے پر حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہوں،فل بنچ نے قرار دیا کہ انتخاب ڈپٹی سپیکر ہی کرائے گا کیونکہ اس پر لاہورہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کا معاون وزیر خارجہ کون ہے؟

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے افغان نژاد 33 سالہ خاتون میری

صیہونیوں کا ایک سال سے جاری بھیانک خواب؛ عالمی رسوائی اور تنہائی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں غیرمسلح فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی

رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے ایک رہنما نے اس

یوکرین جنگ کو کون نہیں ختم ہونے دے رہا؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے بھارتی نژاد ریپبلکن

بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔ عطاء تارڑ

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا

طارق فضل چودھری کی عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق وضاحت

?️ 24 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطے کی

امریکی دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی؛ ٹرمپ ایران کے مقابلے میں کیوں پیچھے ہٹ گئے؟

?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت کے آغاز

وزیراعظم نے غربت دور کرنے  کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے