?️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔
قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، اسد عمر، حماد اظہر، شفقت محمود سمیت قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ سینیر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تجاویز دی اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سینئر رہنماؤں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں، سرپرائز دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ، ایسا پلان تیار کر رکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پالیں گے، تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔


مشہور خبریں۔
شام میں اقتدار کی کشمکش پر صیہونی حکومت کی تشویش
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ایک ویب سائٹ نے سوریا میں غیرملکی
جون
پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
جولائی
لیاقت بلوچ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر
?️ 14 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) لیاقت بلوچ کو جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام
ستمبر
افغانستان میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست مغرب کے لیے عبرت آمیز درس
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:سقوطِ کابل اور سائگون کی تصاویر شائع کرکے روسی وزارت خارجہ
جون
9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا، مریم نواز
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شیف آگنائزر مریم
فروری
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
نیتن یاہو کے خلاف مقدمات، اسرائیل میں سیاسی و معاشی طاقت کے گٹھ جوڑ کا انکشاف
?️ 17 دسمبر 2025 نیتن یاہو کے خلاف مقدمات، اسرائیل میں سیاسی و معاشی طاقت
دسمبر
محمود عباس کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی شہادت
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ پر خود مختار تنظیم کے سیکورٹی فورسز کے
دسمبر