?️
چمن: (سچ خبریں) چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے علیحدہ علیحدہ حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کیچ میں تربت کے علاقے دنوک گوگدان میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کی گاڑی پر حملہ کیا۔
ایف سی اہلکاروں نے حملہ آوروں سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک صوبیدار سمیت 4 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
شہدا اور زخمی فوجی سیکیورٹی اہلکار کو تربت ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
شہید فوجیوں کی شناخت صوبیدار اظہر حسین، سپاہی ذوالفقار علی، نائیک محمد ابراہیم اور نائیک ساجد اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ نائیک سلیمان زخمی ہوئے۔
چمن میں ہونے والے ایک علیحدہ حملے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیویز کا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت شہید سپاہی کالج روڈ پر ڈیوٹی پر معمور تھے، بعد ازاں ان کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے مزید کہا کہ متعدد گولیاں لگنے کے بعد سپاہی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


مشہور خبریں۔
شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اردن کی نئی تجویز
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی شرکت اور اقوام
مارچ
10 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کی تشویشناک صورتحال،وجہ؟
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
فروری
زیلنسکی کی درخواست کیوں مسترد ہوئی ؟
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی کانگریس سے خطاب کی
ستمبر
کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کا معاملہ، ترکی نے امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن پر منافقت کا الزام عائد کردیا
?️ 3 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی
جولائی
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی حملے پر دمشق کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:شام نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت کی
جنوری
عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، وزیر اعظم
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
جنگ بندی میں صیہونی رکاوٹوں پر حماس کا ردعمل
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن
مارچ
جرمن نقاب پوش خاتون نسل پرستوں کے حملے میں زخمی
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے دارالحکومت برلن کے Rathaus Neukölln اسٹیشن پر گزشتہ ہفتے
مئی