?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی ڈٰ ایم پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی گاڑی نہیں چلے گی جس کے اتنے ڈرائیور ہوں اس گاڑی کا چلنا کافی مشکل ہے یہ بات سب نے دیکھ لی ہے کہ اپوزیشن شدید اختلاف کا شکار ہو چکی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یونیورسٹیاں اپنے ملکوں کی مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں،حکومت کا عوام کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ ہے، جو لوگ اس کی قیمت ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ویکسین خرید کر لگوالیں،میری ذاتی رائے تھی کہ حکومت ویکسین کی قیمت مقرر نہ کرے، کابینہ میں ویکسین کی قیمت میں ردوبدل کی باتیں چل رہی ہیں لیکن فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم پارلیمنٹ کا ناکام بنانا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کی گاڑی چلنے والی نہیں ہے، جس گاڑی کے اتنے ڈرائیور ہوں گے تو ایکسیڈنٹ تو ہوگا اور وہ ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں جھگڑا چل رہا ہے، ایک پارٹی پنجاب کے 8 اضلاع اوردوسری سندھ کے 8 اضلاع تک محدود ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست نابالغ ہے، مسلم لیگ (ن) کو بچکانہ سیاست کی وجہ سے نقصان ہوا ہے،(ن) لیگ آہستہ آہستہ قانون کے دائرے میں آرہی ہے، خوشی ہے مریم نوازنے قانونی راستہ اختیار کیا، گزشتہ روز ان کا موقف تھا ضمانت نہیں کرائیں گے پتھر ہی ماریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سراج الحق کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے، پہلے ان کے امام فضل الرحمان تھے اب سراج الحق ہیں۔ کھانوں کا بل کس نے دیا یہ معلوم نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن اصلاحات پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے اقدامات کیے ہیں، کل الیکشن اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نہیں آئی، پہلے اپوزیشن نے کہا حکومت کچھ نہیں کررہی ، اب ان کا تعاون چاہیے، اپوزیشن سنجیدگی دکھائے اس موقع سے فائدہ اٹھائے، الیکٹورل ریفارم سے شروع کرے تو باقی معاملات پر بھی بات ہوگی۔ اگر آپ سمجھتے ہیں حکومت ایک ہاتھ سے تالی بجائے گی تو ایسا ممکن نہیں،انتخابی اصلاحات میں حصہ نہ لے کر آپ اپنا اور جمہوریت کا نقصان کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی بندش کا مسئلہ ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے ہے،بجلی کی پیداوار زیادہ اور کھپت کم ہے، ہمارے پاس 10 ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ ہے۔
کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کی باتیں درست ہیں، اس حوالے سے کئی وزیروں کے دل دھڑک رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا نام جمع
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل (ایس
مارچ
یوکرین اور برطانیہ کی جانب سے روسی جنگی طیارہ میگ-31 کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام
?️ 12 نومبر 2025 یوکرین اور برطانیہ کی جانب سے روسی جنگی طیارہ میگ-31 کو
نومبر
افغانستان کے بارے میں ایرانی رہبر کا موقف واضح ہے:پاکستانی تحقیقاتی سنٹر کے ڈائریکٹر
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستان کے پیس اینڈ ڈپلومیسی (آئی پی ڈی ایس) سنٹر کے
ستمبر
ایران پر حملے کے بارے میں صہیونی حکومت کی جھوٹا پروپیگنڈا؛عرب میڈیا کی زبانی
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کہ ایران پر صہیونی حکومت
اکتوبر
ٹرمپ کے گھر کی تلاشی یا خانہ جنگی
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی
اگست
عثمان بزداری نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 22 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے
اکتوبر
پاکستان کا ایک بار پھر امریکی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے دوسری بار امریکی صدر کی میزبانی میں ورچوئل
مارچ
پنجاب کے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں، شہباز شریف
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75
مارچ