?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ میں چیرمینی کا الیکشن کا ہارنے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تین بڑے نوازشریف،مولانا فضل الرحمان اورآصف زرداری پی ڈی ایم کو ایک مرتبہ بھر حکومت کے خلاف متحرک رکھنے کے لئے فعال ہوگئے جب کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلی سے استعفی نہ دیا تو لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس سے قبل پی ڈی ایم کے تین بڑوں مولانا فضل الرحمان، نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے فریقین کو لچک دکھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اختلافی امور کو حل کرنے کا بہترین فورم پی ڈی ایم ہے اور ہم پر بھاری ذمہ داری ہے ، ہمیں عوام کو مایوس نہیں کرنا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف نے پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے کی رائے دی جب کہ آصف زرداری نے استعفوں سمیت تمام امور پر ایک دوسرے کا مؤقف کھلے دل سے سننے پر زور دیا اور پی ڈی ایم کوعوام کے مسائل کے حوالے سے نجات دہندہ قراردیا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی ملکی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے، پی ڈی ایم کا اتحاد حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرے گاسابق صدر نے مختلف نظریات کے باوجود پی ڈی ایم اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام
جون
سندھ ہائیکورٹ: لاپتا شہریوں کے کیس میں پولیس نے 3 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی
?️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے کیس
مارچ
شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم
نومبر
امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن برقرار کویی متبادل منصوبہ نہیں
?️ 22 اکتوبر 2025امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن برقرار کویی متبادل منصوبہ نہیں امریکہ
اکتوبر
شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد
?️ 9 فروری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد
فروری
جنگ سیف القدس کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی اسلامی جہاد کا بیان
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے آج شام منگل کو
مئی
حلب میں منہدم عمارتیں اور زلزلہ سے بچاؤ کرنے والوں کی محنت
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر ماحولیات مرات کورم نے اعلان کیا کہ غازی
فروری
امریکہ کسی کا نہیں؛روس کا یوکرین کو انتباہ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ
نومبر