?️
لاہور (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب نے شدید بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے بارے الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 اگست سے دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں نچلے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا، جس میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پیشگی حساس مقامات پر تعینات کریں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور اس کے وزراء جھوٹے اور مجرم ہیں
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ریزرو جنرل یاریو لیون نے اس اتوار کو
اگست
گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کو کیوں فعال کیا؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 میں کہا گیا
دسمبر
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل لانے کی واحد امید
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: کسی بھی بڑے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے
جولائی
بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف
?️ 30 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی
چین کا تائیوان کو الٹی میٹم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: ریاستی کونسل کے دفتر اور عوامی جمہوریہ چین کی
اگست
امارات کے وزیر خارجہ کی صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے
ستمبر
چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
?️ 8 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی
ستمبر
واشنگٹن کی دفاعی پالیسی میں امریکہ چین مسابقتی قانون کا اضافہ
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی دفاعی پالیسی کے وسیع منصوبے پر اس ہفتے ایوان نمائندگان
نومبر