پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین ڈی سیٹ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی روشنی میں فیصلہ اتفاق رائے سے سنایا، تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی تاحیات نااہلی سے بچ گئے اور الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کردیا۔

منحرف قانون سازوں میں راجا صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگھا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار حسین وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گِل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم، فیصل حیات شامل ہیں۔

ان میں سے متعدد اراکین کا تعلق جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد منحرف اراکین اسمبلی کے وکیل خالد اسحٰق نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہو سکتی ہے اور قانون کے مطابق 30 دن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ 90 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کر سکتی ہے تاہم اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق ریفرنس پر اپنا فیصلہ آج (جمعہ) سہ پہر 3 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا۔

ای سی پی نے ایک روز قبل اس کیس میں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے۔

کمیشن نے 17 مئی کو ریفرنس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اعلان آئندہ روز (بدھ) کو 12 بجے کیا جائے گا تاہم بعد میں اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع

?️ 7 جنوری 2022گلگت (سچ خبریں)  قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے

اسرائیل کا غزہ میں اسکولوں پر حملے کا مقصد کیا ہے؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں تابعین اسکول کو

11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست دیدی

?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی

فیکٹ چیک: عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو جعلی ہے

?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

ہمیں چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا: امریکی سیاستدان

?️ 13 جون 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی سیاست دان کا کہنا ہے کہ ہمیں زمین کو

پرویز الہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی کےخلاف رشوت لینے کے الزام پر مقدمہ درج

?️ 15 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  نے رشوت لینے کے

شام کے حوالے ترکی کا موقف؛ترک صدر کی زبانی

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام کی صورتحال اور بشار

20 میٹر سرنگ کی جگہ محض ایک میٹر گڑھا دریافت

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے