پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع

?️

لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سبطین خان نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نام فراہم کر چکی ہے لیکن ای سی پی نوٹیفکیشن جاری نہ کر کے قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے کئی خط بھی لکھے گئے ہیں۔۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو فوری مخصوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے انتخاب میں دستبردار ہونے والے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کی نااہلی کے بعد مخصوص نشستوں پر5 ایم پی ایز کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا تھا کہ 5 مخصوص نشستوں کے لیے ایم پی اے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 204 کے سیکشن 3 کے تحت توہین عدالت کے دائرے میں آتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اگر فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو پارٹی قانون کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔

خط میں استدلال کیا گیا تھا کہ نااہل قرار دیے گئے ایم پی ایز کے لیے مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئین کا آرٹیکل 244 (6) واضح ہے اور اسی پر روح کے مطابق عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی فہرست پہلے ہی ای سی پی کے پاس ہے، اس لیے آج وقت کی ضرورت ہے کہ 5 مخصوص نشستوں کے لیے اعلان کردہ/منتخب ایم پی ایز کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ‘اس سے کسی بھی انحراف آئین کی خلاف ورزی اور دیگر آئینی دفعات کے ساتھ آرٹیکل 218 کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا جو ای سی پی کا دائرہ اختیار وضع کرتا ہے’۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس (آج) تعطیل کے روز

نااہلی کی درخواست: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا

?️ 20 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور

مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کاروائی

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: حوارہ میں ایک فلسطینی نوجوان کی کار نے صہیونی کار

او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی

امریکی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے مظلوم

عمران خان نے پی ڈی ایم پر بات کرنے روک دیا

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی

بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، دفترخارجہ

?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ

ای سی سی کی جانب سے  بھارت سے چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت مل گئی

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے