?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق حالیہ ’افواہوں‘ پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو بارہا ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔
مزید یہ کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد اکاؤنٹس نے ان کی ’موت‘ سے متعلق غیر مصدقہ دعوے شیئر کیے ہیں، جنہیں بھارتی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے، جمعرات کی صبح ایکس پر ‘عمران خان کہاں ہیں؟’ کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔
جمعرات کی صبح ایکس پر جاری ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ’قبیح نوعیت کی افواہیں‘ افغان اور بھارتی میڈیا اور غیر ملکی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔
پارٹی نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت اور وزارتِ داخلہ فوری طور پر اس افواہ کی واضح تردید اور وضاحت کریں اور عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات کا فوری انتظام کریں۔
پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ریاست کی جانب سے عمران خان کی صحت، سلامتی اور موجودہ حیثیت کے بارے میں باقاعدہ اور شفاف بیان جاری کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ ریاست ان افراد کی تحقیقات کرے، جو حساس نوعیت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ حقائق قوم کے سامنے پیش کیے جائیں۔
اپنے بیان میں پارٹی نے متنبہ کیا کہ قوم اپنے قائد (عمران خان) کے بارے میں کسی بھی قسم کی بے یقینی برداشت نہیں کرے گی۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران کی سیکیورٹی، انسانی حقوق اور آئینی حقوق کے تحفظ کی ذمے دار براہِ راست حکومت ہے، پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ان افواہوں کا مقابلہ کرنے اور سچ کو سامنے لانے کے لیے ہر قانونی اور سیاسی قدم اٹھائے گی۔
دریں اثناء، پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی (جو سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی بھی ہیں) نے ایکس پر کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں تشویشناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خان صاحب کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور قوم کو آگاہ کرنے کے لیے بیان جاری کرنا اس کا فرض ہے، جہاں تک ان افواہوں کے خاتمے کی بات ہے، سب سے بہترین اور قابلِ اعتماد طریقہ یہ ہے کہ خان صاحب کی بہنوں، وکلا اور پارٹی ارکان کو ان سے ملاقات کرنے دی جائے۔
ٹی وی، ورزش کی مشینیں
بدھ کے روز اس سے قبل، وزیرِ دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ایک ویڈیو پر جواب دیا، جس میں عمران خان نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف پر جیل میں سہولیات مانگنے پر تنقید کی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُن (عمران) کے اپنے سیل میں ٹی وی موجود ہے، اور ان کا کھانا باہر سے آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہاں ان کے لیے ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔
خواجہ آصف نے اپنی قید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے اور وہی کھانا کھاتے تھے جو جیل میں پکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جنوری کا مہینہ تھا، ہمارے پاس صرف دو کمبل تھے، اور گرم پانی بھی نہیں تھا۔
دوسری جانب، انہوں نے الزام لگایا کہ عمران کے پاس ڈبل بیڈ اور مخملی بستر ہے اور دعویٰ کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ ذاتی طور پر ان کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی بانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ (عمران) اپنا ہی خطاب جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر سنیں، اور کہا کہ انہیں خدا کا خوف کرنا چاہیے۔
عمران خان جو اگست 2023 سے قید میں ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اور 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی جھیل رہے ہیں۔
پارٹی اس سے قبل بھی 73 سالہ عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی انسانی حقوق کا پردہ فاش
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل پہنچنے کے بعد جرمن فضائیہ کے کمانڈر Ingo Gerharts نے
نومبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )
جون
ہم کسی لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر
نومبر
قیدیوں کا تبادلہ یمن میں جنگ کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے: عطوان
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی قومی قیدیوں کے امور کی
اپریل
بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔ گورنر پنجاب
?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت
مئی
سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمد حامد رضا
اپریل
افغانستان میں امریکی کارنامے؛امریکی ایلچی کی زبانی
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی جان
جولائی
جارحیت پسندوں کے خلاف یمن اور عراقی مزاحمت کے پیغامات
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صہیونی محور کے ذرائع ابلاغ اب بھی صیہونی غاصبوں کے
دسمبر