پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی چیز نہیں، اب بہت ہوچکا۔ بیرسٹر عقیل

عقیل ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی چیز نہیں، ہم نے ان کو کئی بار بات چیت کی دعوت دی، اب بہت ہوچکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی نسل کو حقائق کا معلوم ہونا چاہئے، ہم 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ن لیگ نے موٹروے کا جال بچھایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ملک کے وقار، سالمیت پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوا، ماضی میں جب بھی ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں اور ہم نے بتایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف نے آئی ایم ایف کو کبھی خط لکھے، نواز شریف نے کبھی ملک کے خلاف کچھ نہیں کیا، ہم جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہیں، یہ رویے قائم ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کولانچ کیا گیا، قومیں نعروں، دعووں اور تقاریر سے ترقی نہیں کرتیں، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آدھے سے زیادہ لوگ کہتے ہیں خدارا کوئی رستہ نکالیں، کے پی کے لوگ چیخ اٹھے ہیں کہ پنجاب کی طرح انہیں بھی ترقی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

کیا سعودی عرب اور فرانس کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے مذاکرات کی افواہیں جھوٹ ہیں؟

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے بعد، جس میں فرانس اور

73% برطانوی عوام غزہ کے بارے میں ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: یوگاو انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے

پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے: فواد چوہدری

?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطللاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ

لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے

انتخابات میں لبنانی جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  اتوار 16 مئی کو منعقد ہونے والے لبنانی پارلیمانی انتخابات

کیوبا نے صیہونی جارحیت کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم

نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس، کمیٹی تشکیل دیدی

?️ 5 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے نجی سکیم کے تحت

امریکامخالف  بیان سے عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے: صحافی ہارون الرشید

?️ 21 جون 2021لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے