پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے درمیان لفظی جنگ جاری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان لفظی جنگ اس وقت نئی بلندیوں کو پہنچ گئی جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر ان کی پارٹی کے خلاف ’متعصبانہ فیصلے‘ کرنے کا الزام لگایا اور چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے اس بیانیے کو ’کمیشن کو بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک فرد کی طرف سے فیصلے کیے گئے حالانکہ یہ الزام زمینی حقائق کے برعکس ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے ’بے بنیاد‘ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جو تمام فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں انفرادی طور پر فیصلے کیے جا رہے ہیں جو کہ غلط اور حقائق کے منافی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ جنوری 2020 سے لے کر آج تک تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے گئے اور ایک بھی فیصلہ ایسا نہیں تھا جس میں اختلافی نوٹ لکھا گیا ہو، چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک کے بہترین مفاد میں آئین کے تحت اور حلف کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کرتا رہے گا۔

یہ بیان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ’ایجنٹ‘ ہونے کا الزام عائد کرنے اور ان سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ہے، جب ملک کی سب سے بڑی جماعت کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ہے تو انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں، وہ تنہا فیصلے کرتے ہیں اور ان کے تمام فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف ہوتے ہیں۔

اپنی پارٹی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے خلاف بھی ایسے ہی مقدمات شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس میں میری پارٹی کے خلاف ثبوت گھڑنے کی سازش کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کا کیس 30 دن میں نمٹا دے گا۔

الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے آرٹیکل 63 (اے) کے تحت 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے ریفرنس کی سماعت کی جبکہ باڈی نے اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے مطابق دو ارکان کی ریٹائرمنٹ کے باعث کمیشن نامکمل ہونے کی وجہ سے وہ ریفرنسز کی سماعت نہیں کر سکتا۔

سماعت کے آغاز میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ ادارہ اختلاف کرنے والے ہر رکن کو بلائے گا اور ’کہانی کا دوسرا رخ‘ سنے گا۔

منحرف اراکین قومی اسمبلی نور عالم خان کے وکیل نے تین رکنی بینچ کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے تحریک عدم اعتماد کے وقت نہ تو اپنی پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا اور نہ ہی انہوں نے کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس کے علاوہ یہ کمیشن نامکمل ہے اس لیے وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا، انہوں نے یاد دلایا کہ اسی طرح کا ایک کیس 2015 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے لایا گیا تھا، اس وقت الیکشن کمیشن نے حکم دیا تھا کہ صرف ایک مکمل کمیشن ہی ایسے مقدمات کی سماعت کر سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے نور عالم کے وکیل ان تحفظات پر اعتراض کیا لیکن نور عالم کے وکیل نے زور دے کر کہا کہ کمیشن دوسرے کیسز سن سکتا ہے، یہ کیس نہیں اور اس کمیشن کے نامکمل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ سیاسی رہنما ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے۔

دلائل سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اپنا جواب جمع کرائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن منصفانہ سماعت کرتا ہے، اسپیکر ریفرنس کی ایک کاپی لے کر 6 مئی کو اپنا جواب جمع کرا سکتے ہیں، ہم 30 دنوں میں کیس کو سمیٹ لیں گے۔۔

سکندر سلطان راجا نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی جب اسی دن پنجاب اسمبلی کے 26 اراکین ان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

آزاد کشمیر کے معاملات حل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ، فوجی سربراہ نے ذاتی دلچسپی لی، وزیراعظم آزاد کشمیر

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا

الجولانی کے گروہ کا خفیہ آپریشن؛قتل عام کے ثبوت مٹانے کی کوشش  

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے الجولانی سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک

مسٹر آرا؛واشنگٹن کی سڑکوں پر بن سلمان کا لقب

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی تصاویر والے متعدد ٹرکوں نے وائٹ ہاؤس،

اسموٹریچ اور بن گوئر نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا کیسے خاتمہ کریں گے؟

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ کے داخلی سلامتی اور مالیات کے

امریکی ٹیرف پالیسی نے دنیا کو متاثر کیا 

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: 2025 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جنرل کونسل کے

وزیر اعظم کا افغانستان کے حالات پر بیان سامنے آگیا

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کی

مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس

?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات نے

صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکہ سے عون کی بے فائدہ درخواست

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل لبنانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے