?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کرنا چاہتے ہیں، جس کی قانون میں اجازت نہیں، پی ٹی آئی کی تحریک کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی غیر قانونی سرگرمی میں مصروف ہیں، یہ سفر غیرقانونی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں، سندھ حکومت وہاں پہیہ جام ہڑتال کی کوئی اجازت نہیں دے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اگر کوئی ایسی ویسی حرکتیں کریں گے تو پھر کل خود روئیں گے کہ ایف آئی آرز ہوگئیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ویلکم کیا گیا تھا، ان سے پنجاب آنے والوں کے نام لیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی آکر دھینگا مشتی کی اور تماشا لگایا، اگر ویلکم نہ کرتے تو اسمبلی چیمبر کیوں کھولا جاتا اور ان کو اجازت کیوں دی جاتی۔


مشہور خبریں۔
آخر کار بائیڈن نے اسرائیل کی سن لی
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ مغربی کنارے میں
جون
حریت کانفرنس کا میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقید ت
?️ 19 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کااہم فیصلہ
?️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے
جولائی
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تاریخی معاہدہ
?️ 27 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے
اپریل
کورونا کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جا سکے گی
?️ 29 جون 2021ابوظبی (سچ خبریں) ابو ظبی کے حکام محکمہ صحت نے عوام کو
جون
غزہ جنگ سےاسرائیل سلامتی کیا چاہتا ہے؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے
فروری
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل، نئے قائدِ ایوان کا انتخاب متوقع
?️ 16 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت اپنے
نومبر
فوجی افسران، ججز نیب قوانین کے تحت مکمل طور پر قابل احتساب ہیں، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور
اکتوبر