🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
عام انتخابات کے انعقاد کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں انتخابی عمل اور طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے دور رکھنے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ملک بھر سے پی ٹی آئی کے 380 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، بعض امیدواروں کے کاغذات تکنیکی بنیادوں پر مسترد کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات پر اعتراض کرنے والے کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا اعتراض ہے کیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا وہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف ٹریبونلز میں اپیلوں کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کو غیر جانبدار رہنے کا حکم دینا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، امید ہے عدلیہ اس معاملے میں مداخلت کرے گی جبکہ انتخابات میں ہر صورت حصہ لیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ ملک بھر میں ریاستی مشینری تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف متحرک ہے۔
عام انتخابات کے انعقاد کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں انتخابی عمل اور طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے دور رکھنے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ریاستی مشینری تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف متحرک ہے اور تجویز و تائید کنندگان یا خود امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم بہادر فلسطینی
🗓️ 21 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جس مقصد کے حصول کے
مئی
دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی
🗓️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے
اپریل
کشمیری قوم کی قربانیوں کو ہرگز ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا: حریت رہنما
🗓️ 17 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے ضلع شوپیان
مارچ
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بائیڈن پر دباؤ
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع نے امریکہ میں صدر
نومبر
وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
🗓️ 24 ستمبر 2022اقوام متحدہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا
ستمبر
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے خواہاں صیہونیوں کے نوکر ہیں:حزب اللہ
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
مارچ
عامر خان کا کورونا مثبت آنے پر راکھی ساونت کی حیرانگی
🗓️ 25 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان کا
مارچ
اردن کا بادشاہ ٹرمپ سے کیوں ڈرتا تھا؟
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ بن حسین کے دورہ امریکہ کے
فروری