?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ پی ٹی آئی کے 4 سال ملک کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے ، ایک سال میں مہنگائی 24 سے 4 فیصد تک آگئی، گندم سپورٹ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسان دوست منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 سال ملک کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، اس اناڑی نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، آج پاکستان کا انجر پنجر ہلا کر اناڑی اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے، اگر اس جاہل اناڑی کو ملک پر مسلط نہ کیا جاتا تو پاکستان کی معیشت دنیا کی بہترین معیشت ہوتی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس اناڑی سے جلد جان چھوٹ گئی، اگر چند سال وہ حکومت رہ جاتی تو خدانخواستہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہو جاتی،اناڑی تین سال بعد بھی کہتا تھا کہ ابھی ہم سیکھ رہے ہیں،پاکستان کوئی بچوں کا کھلونا ہے جس سے کھیل کر تم سیکھ رہے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے، ایٹمی طاقت کے ساتھ سیکھنے کے تجربے نہیں کیے جا سکتے، 2018 میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی پر اس نے پانی پھیر دیا، اس نے عثمان بزدار جیسا نالائق وزیراعلیٰ دے کر پنجاب تباہ کر دیا۔
مشہور خبریں۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا: فواد چوہدری
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے
جون
اسرائیلی پالیمانی انتخابات،ہر بار دہرائی جانے والی باطل سیریز
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل کے چوتھے پارلیمانی انتخابات ختم ہوچکے ہیں اور ووٹوں کی
مارچ
بائیڈن حکومت شہر سازی کے سلسلے میں تلآویو کابینہ پر دباؤ ڈال رہی ہے: ایکسیوس
?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:اایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت
اکتوبر
صہیونی سکیورٹی سیکٹرز میں 6 فلسطینی قیدیوں کا اسرورسوخ
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی حکومت کی جیلوں سے 6 فلسطینی قیدیوں کا فرار
ستمبر
فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا
?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان
جون
بجلی کی کمپنیاں مئی میں عوام سے مزید 30ارب وصولی کیلئے تیار
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مہنگائی میں نہ ختم ہونے والے اضافے کے ساتھ
جون
ٹرمپ کا زیلنسکی کو یورپ سے پیٹریاٹ پہنچانے کا وعدہ
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: این ٹی وی کے مطابق روس کے ساتھ جنگ کے
مارچ
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تفصیلات
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے غزہ کی
دسمبر