?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی افسران بیوروکریسی سے لے لیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے آر اوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کردی ہے اور یہ تمام تعیناتیاں بیورو کریسی سے کی گئی ہیں۔
پنجاب میں انتخابات کے لیے 36 ڈی آر اوز کی تعیناتی کردی گئی اور اس سلسلے میں ان ڈی آر اوز کے ساتھ ساتھ آر اوز کو بھی بیوروکریسی سے لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی عمل کے لیے کے لیے 297 آر اوز اور 594 اے آر اوز کی بھی تعیناتی بھی کردی ہے۔
کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے بھی آر او کی تعیناتی کردی ہے اور خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے سعید گل کی بطور آر او تعیناتی کردی گئی۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وفد نے چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ ریٹرننگ افسران بیورو کریسی کے بجائے عدلیہ سے ہونے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت نے موجودہ نگراں حکومت کے اثرورسوخ کی نشاندہی کرتے ہوئے بیوروکیریسی کی غیرجانبداری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدلیہ سے آر اوز لینے کی کوشش کی تھی لیکن لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر معذرت کر لی۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس بیوروکریسی سے مدد لینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر الیکشن میں التوا کا سبب بنے گی۔
مذکورہ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے یہ ملاقات چیئرمین عمران خان کی اجازت سے کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر شفاف انتخابات کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے، ہم نے منصفانہ اور شفاف انتخابات کی بات کی، ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن نے تحمل سے ہماری بات سنی، ہم اپنے چیئرمین کو ملاقات کے بارے میں آگاہ کریں گے اور میں اس ملاقات سے مطمئن ہوں۔
مشہور خبریں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو 14 سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر امریکا
دسمبر
مریم نواز نے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا
?️ 24 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا
فروری
ایکسوس: قطر کا اسرائیل سے معافی کا مطالبہ
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر
ستمبر
اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی
?️ 26 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے
جون
پی ٹی آئی کا اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سربراہ
ستمبر
198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں کا فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:متعدد فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں نے کی بین الاقوامی فوجداری
نومبر
گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے
اپریل
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے
ستمبر