?️
سیالکوٹ (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر پنجاب سلیم بریار پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سلیم بریار نے پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی اور اعجازچوہدری کی موجودگی میں حکمران جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا جہاں فردوس عاشق اعوان اور احسن سلیم بریاربھی موجود تھے ۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سلیم بریار نے کہا کہ عالمی بحرانوں میں عمران خان ہی پاکستان کی واحد امید ہیں ، ان کے قد کا کوئی دوسرا رہنما ہمارے پاس نہیں ہے ، وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے جلد نکال لیں گے ۔ خیال رہے کہ سلیم بریار مسلم لیگ ق کے سرکردہ رہنماؤں میں شامل تھے ، انہیں چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست کے طور پر بھی جانا جاتا تھا تاہم حال ہی میں سیالکوٹ میں ہونے ضمنی الیکشن میں سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم بریار پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کو اپنا معاون خصوصی مقررکردیا ۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 59 ہزار 799 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی تھی ، یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی پی 38سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پراحسن سلیم بریار اور سلیم بریار کو مبارک باد دی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں عوام نے شفاف اور ایماندار امیدواراحسن سلیم بریار کو کامیاب کرایا ، احسن سلیم بریار کی کامیابی ریاست مخالف بیانیہ کی شکست ہے ، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے ، پی ٹی آئی نے مخالف جماعت کی نشست جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔


مشہور خبریں۔
میانمار کی باغی فوج نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت میں پیش کردیا
?️ 25 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے معزول کی
مئی
امیر جماعت اسلامی پاکستان: ہمیں ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو
جولائی
سعودی عرب کا فرانسوی کمپنی کے ساتھ اہم معاہدہ
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت سے منسلک سکوپا ڈیفنس کے سی ای او فوزا
جون
کیوبا میں امریکی سفیر گرفتار
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جہاں کیوبا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے،
دسمبر
شمالی غزہ میں مہاجرین کی واپسی فلسطینی قوم کی فتح ہے:حماس
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شمالی غزہ میں فلسطینی مہاجرین کی
جنوری
بھارت تعاون کرے تو ’مخصوص افراد‘ کی حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ
جولائی
پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر
جون
صنعا نے عرب لیگ کو تحلیل کرنے اور دوسری تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جنوری