پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔ طلال چودھری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، کچھ عناصر ملکی سلامتی کے درپے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، ملکی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو خاص بیانیے کیلئے استعمال کرتی ہے۔

وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک ایک ٹویٹ کے پیسے وصول کرکے ٹرینڈ بنائے جاتے ہیں، آزادی اظہاررائے کی بھی کچھ حدود ہیں، چند کمپنیوں کو ٹرینڈ اور ہیش ٹیگز کی بولیاں لگا کربیچے جاتے ہیں۔ طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، زیادہ اکاؤنٹس نارتھ امریکا،یورپ،جنوبی ایشیاء سے آپریٹ ہورہےہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہی اکاؤنٹس ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور اسرائیل کےحق میں ٹرینڈز بناتے ہیں، ہمارے پاس بہت ساری معلومات آچکی ہے، ہم نے تمام شواہدجمع کر لیے ہیں، بیرون ملک سے فنڈنگ ٹرانسفر کی جاتی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ بیرون ممالک کی کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس زیادہ ہیں، اِن کو خبردار کرتے ہیں بازنہ آئے تو سخت ایکشن ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کورونا:مزید 151 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 29 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے

کیا ٹرمپ 2024 کا الیکشن جیت سکتے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 6

لاکھوں یمنی بچوں کو اجتماعی موت کا خطرہ

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے یمن کے وزیر برائے نقل و

کیا گوگل کی مدد سے جلد کے امراض کی تشخیص ممکن ہے؟

?️ 19 جون 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی

حماس کے پاس اب بھی 20,000 جنگجو موجود ہیں: امریکی میگزین

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے ایک صیہونی اہلکار کے حوالے سے

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق

?️ 6 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم

فلسطین میں عید الفطر کا ماحول؛ مسجد اقصیٰ نے 200,000 نمازیوں کی میزبانی

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ آج پیر

الکرامہ آپریشن سے فلسطین کو کیا فائدہ ہے ؟

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی حزب اللہ بٹالین نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے