?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) نے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے سیکریٹری خزانہ کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کے بعد آئندہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی۔
اجلاس میں غیر ملکی قرضوں کے اعدادوشمار پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ پر وزارت اقتصادی امور کی پیش گوئیوں کو بھی غلط قرار دیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا، پی اے سی اراکین نے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 58 ارب روپے کا قرضہ ری شیڈول ہو چکا ہے اور اسے ہر صورت واپس کرنا ہوگا، جنید اکبر نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت کو بھی اجلاس میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کے افسران کو 5 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اعزازیے دینے کا معاملہ نمٹا دیا، جبکہ وزارت خارجہ کے آڈٹ اعتراضات پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔
کمیٹی نے اس پر بھی سوال اٹھایا کہ کٹھمنڈو میں سفارت خانے کی عمارت نہ بنانے کے باعث 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان کیوں ہوا؟
آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2008 میں بلڈنگ بنانے کی منظوری دی گئی تھی، لیکن فنڈنگ نہ ہونے کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، برلن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رسیدیں سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا، جس پر دفتر خارجہ حکام نے غلطی کا اعتراف کر لیا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
لندن اور پیرس میں 4 کروڑ 90 لاکھ روپے کی غیر قانونی تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف بھی اجلاس میں سامنے آیا، جس پر چیئرمین پی اے سی نے وزارت خزانہ کو 15 دن کے اندر اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے افسران کو ڈبل ادائیگیوں کے معاملے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا، آڈٹ حکام کے مطابق، غیر ضروری ادائیگیوں کی مد میں 5 ملین سے زائد کی رقم افسران کو منتقل کی گئی۔
کمیٹی اراکین نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسران کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ انہیں دوہری تنخواہ مل رہی ہے، چیئرمین پی اے سی نے اس معاملے پر ایک ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ میں نفسیاتی دہشت گردی شروع کی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تللانگ موفوکنگ نے ایک تقریر میں
اکتوبر
انسانی حقوق کی تنظیموں کا سعودی حکومت سے دو شہزادوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے لئے جمہوریت نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے
جون
کوآرڈینیشن فریم ورک: ترکی بدستور لالچی ہے اور اس کا عراق چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: شیعہ گروپس (حکمران اتحاد) کے کوآرڈینیشن فریم ورک نے اس
اکتوبر
ماسک کے استعمال سے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی
جنوری
امریکی سفارت کار کا حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ممکنہ جنگ کا دعویٰ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی سفارت کار نے صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے
اکتوبر
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے
اکتوبر
شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز
مئی
وزیراعظم کے مشہور ڈائیلاگ ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘پرگانا بھی سامنے آگیا
?️ 9 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان وقتاً فوقتاً قوم کو مشکل حالت کا سامنا
مارچ