🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت، مقامی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے پی آئی اے کے تجارتی قرضوں کے حوالے سے مذاکرات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، اس طرح قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کی راہ میں حائل آخری رکاوٹیں بھی دور ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامات کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کا کمرشل مقامی قرضہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کیا جائے گا، جسے وفاقی حکومت نے تنظیم نو کے لیے قائم کیا ہے۔
پی آئی اے سی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس پیش رفت نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے پی آئی اے سی ایل کی قانونی طور پر علیحدگی کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ (ایس او اے) کو حتمی شکل دینے کی راہ ہموار کردی۔
وفاقی کابینہ نے رواں برس 6 فروری کو اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔
پی آئی اے کی نجکاری وفاقی حکومت کے لیے ترجیحی ایجنڈا رہا ہے، اور یہ پیش رفت قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے لیے پیچیدہ تنظیم نو کی مشقوں میں سے ایک ہے، یہ انتظام پی آئی اے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے ایک قابل عمل کاروباری کیس بنانے میں مدد کرے گا۔
بیان میں بتایا گیا کہ مقامی بینکوں اور ڈی ایف آئیز نے حکومت کے نجکاری کے اقدام پر پختہ عزم اور پی آئی اے کے کمرشل مقامی قرض کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں اپنے مکمل تعاون کا مظاہرہ کیا۔
قرض کی منتقلی کے باہمی متفقہ تجارتی پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی ٹرم شیٹ پر پی آئی اے سی ایل، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اور قرض دینے والے بینکوں کے درمیان دستخط کیے گئے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے امور جانفشانی سے چلانے کے لیے 26 مارچ کو وفاقی کابینہ نے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی تھی، جبکہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا، بورڈ میں 7 آزاد ڈائریکٹرز اور 4 حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے۔
بورڈ نے افتتاحی اجلاس میں قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے حوالے سے ایس او اے کی توثیق کی تھی۔
پی آئی اے سی ایل اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈز کی جانب سے اس کے مسودے کی منظوری کے بعد تنظیم نو کے لیے 28 مارچ کو ایس ای سی پی میں درخواست دے دی گئی۔
مشہور خبریں۔
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شبلی فراز کا شدید رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 22 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے
فروری
عرب حکمرانوں میں ٹرمپ کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی دوڑ جاری ہے:انصار اللہ تحریک کے رہنما
🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے رہنما عبد الملک الحوثی نے کہا کہ
نومبر
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایک بیان میں تھیلیسیمیا
فروری
مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا
🗓️ 27 اکتوبر 2024خوشاب: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر
صیہونی رہنماؤں کا مظاہرین کو دبانے کا مطالبہ
🗓️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم اور قائم مقام وزیر اعظم
دسمبر
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی
🗓️ 13 ستمبر 2021کابل/اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعدقومی ایئر
ستمبر
شہداء کے جسموں کو پگھلانے والا صہیونی اسلحہ
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے
دسمبر
غزہ کے ساتھ تصادم بہت قریب ہے: صہیونی میڈیا
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:رپورٹر تل لیو رام نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری