?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا 27سال بعد شام پہنچنے پرتپاک استقبال کیا گیا طیارہ322 زائرین لے کر 27 سال بعد شام کی سر زمین گیا تھا، زیارت کے بعد پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی، وزیر ہوا بازی بھی اس پرواز کے ذریعہ وطن واپس پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں نجف، بغداد اور دمشق روانہ ہوئی تھیں، قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے۔اس موقع پر ائیرپورٹ پر وزیر ہوابازی اور سی ای او پی ائی اے کی شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات ہوئی اور ملاقات میں پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی وفد ایک قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینب کے مزار پر حاضری دینے بھی گیا مزار پر شامی وزیر اوقاف نے وفد اور پی آئی اے کے عملے کا استقبال کیا ہے۔اس کے علاوہ وفد نے بی بی زینب کے روضے پر فاتحہ پڑھی اور مسجد میں نوافل ادا کیے اور وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اس ہی پرواز کے ہمراہ وطن واپس بھی پہنچ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ322 زائرین لے کر 27 سال بعد شام کی سر زمین پر اترا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
اسلام آباد پولیس کا اعلیٰ انتظامیہ سے بنی گالا کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ
?️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ انتظامیہ سے ڈاکٹر شہباز
اگست
بلوچستان میں بڑی تعداد میں اومیکران کے کیسز سامنے آگئے
?️ 22 دسمبر 2021قلات (سچ خبریں) کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ضلع
دسمبر
برطانیہ میں ہڑتالوں کی وجوہات
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے اس ملک کے ریلوے ٹرانسپورٹ ملازمین کی دو
جون
جرمن، حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں!
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: ARD-DeutschlandTREND سروے کے نتائج کے مطابق اس ملک کا ایک
جولائی
نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
?️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار
دسمبر
پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا
?️ 20 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ
جنوری
مری میں 24 گھنٹے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی
?️ 30 جنوری 2022مری (سچ خبریں) رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے بعد
جنوری