?️
کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گا قومی ائیرلائن پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، آسٹریلیا کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گا۔
پی آئی اے کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار دو پروازوں کیلئے بوئنگ 777 لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔ ترجمان پی آئی اے نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ادارے نے آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے اپنا آپریشن باقاعدہ شروع کردے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے کہا تھا کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تین ممالک کے لیے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کر دیا گیا ہے، استنبول اور بینکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ارشد ملک نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور یورپی ملکوں کے لیے بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشنز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔
یورپی فضائی سیفٹی ایجنسی نے مکتوب لکھا کہ وہ پاکستان آکر سول ایوی ایشن اور پی آئی اے دونوں کا آڈٹ کرنا چاہتا ہے، پی آئی اے نے اصرار کیا ہے کہ ایاسا جلد از جلد آڈٹ کرے تا کہ یورپ اور برطانیہ کے روٹس بحال کیے جا سکیں، قومی ایئر لائن آڈٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور بہت زیادہ پر امید ہے کہ پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔


مشہور خبریں۔
ماہرین نے دنیا کی نایاب ترین اڑنے والی گلہری کو دریافت کر لیا
?️ 2 جون 2021سڈنی (سچ خبریں) ماہرین نے پہلی بار دنیا کا نایاب ترین ممالیہ
جون
تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:تھائی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس
مئی
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کے یونیفل کے حوالے سے منفی رویے پر تنقید کی
?️ 21 اگست 2025لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کے یونیفل کے حوالے سے
اگست
مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے
جولائی
چین نے میری نیدیں اڑا رکھی ہیں:ٹرمپ
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو شکست دینے کی
اپریل
متحدہ عرب امارات کے جبل علی دھماکے کی منظر عام پر نہ آنے والی تفصیلات
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:المیادین چینل نے دبئی میں جبل علی کے دھماکے کی نئی
اگست
شامی عوام کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ؛ صیہونی فوجیوں کی شہریوں پر فائرنگ
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: خود ساختہ حکومت جولانی سے وابستہ شامی وزارت خارجہ نے
نومبر
صیہونیوں کے لیے ہد ہد کا پیغام
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ملٹری میڈیا نے حال ہی میں ان
جولائی