🗓️
کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کا کویت آپریشن دوبارہ شروع ہو گیاہے، ہفتہ وار دو پروازیں چلیں گی، کویتی حکام نے خودساختہ پابندی لگا رکھی تھی اور اب اس کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کویت کے لیے فلائٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن فلائٹ آپریشن کا آغاز ہفتہ وار 2پروازوں سے کررہی ہے۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی، پابندی کے باعث پی آئی اے کی پروازیں کویت نہیں جا سکتی تھیں۔
دوسری جانب کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کر رہی تھی تاہم اب پی آئی اے نے دوبارہ اپنی پروازیں کویت کے لیے بحال کردی ہیں۔سی ای او قومی ایئرلائن ارشد ملک نے وزیرہوابازی، سیکریٹری ایوی ایشن اور حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، پاکستانی اور کویتی سفیر کی کاوشوں سے آپریشن میں مدد ملی۔ پی آئی اے جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد میں مشغول رہے گی۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے پابندی کا معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر بھی اٹھایا گیا تھا مگر اجازت نہ ملی بعد ازاں استحصالی رویہ کی نشاندہی پر وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کی حکم صادر کیا تھا۔حکومت پاکستان اور سول ایوایشن کے دباؤ پر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن کا یوکرینی صدر کو امان نامہ؛صیہونیوں کا دعوی
🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی
فروری
صہیونی لابی کی تیونس کو جال میں پھنسانے کی کوشش
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:تیونس کی ٹریڈ یونین کے سکریٹری جنرل نے الجزائر کو پریشان
جون
فلسطین کی آزادی تک مسلح کاروائیاں جاری رہیں گی:حماس
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے
ستمبر
مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
🗓️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن
مارچ
مغرب کے یوکرین میں ناکام ہو نے کی وجوہات
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی رکن مارجوری ٹیلر گرین نے خبردار کیا
ستمبر
برطانوی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے جنوبی ایشیا سے تعلقا ریکھنے والے اس ملک
ستمبر
ایک ہی سکے کے دو رخ
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت
اکتوبر
پاکستان اور جاپان نے اہم معاہدے پر اتفاق کیا ہے
🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جاپان نے کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں
اپریل