?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس وقت وفاقی حکومت میں شمولیت پر غور نہیں کررہی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی گئی، مستقبل میں حکومت میں شامل ہونے کی تجویز دی گئی تو شاید پارٹی اس پر غور کرے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے، تاہم عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان منفی سیاست چھوڑ کر مثبت طریقے سے سیاست کریں، پی ٹی آئی ملک اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، انہیں اپنے رویے کو درست کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی طرح سیاست کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عدالتیں آئین اور قانون کے تحت چلیں گی، کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیے، سیاحت کیلئے گئے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایسے واقعات افسوس ناک ہیں، انتظامیہ کی نااہلی کی تحقیقات ضرورت کرائیں، وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے مطالبہ کے ساتھ نہیں۔


مشہور خبریں۔
کویت کا ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شرکت سے انکار
?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں: کویت کے واشنگٹن میں تعینات سفیر، الشیخ الزین صباح ناصر
جولائی
امریکی کی جانب سے یوکرین میں فوجی امداد پر روک
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
امریکہ نئے خانہ جنگی کے ابتدائی مرحلے میں داخل: ایلان مسک
?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلان
فروری
48 گھنٹوں میں امریکی سپیشل فورسز کے تین فوجیوں کی خودکشی
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اس ملک کے 10 ویں ماؤنٹین وار ڈویژن
ستمبر
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اثاثہ جات کیس میں عمر ایوب کےخلاف کارروائی سے روک دیا
?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن
جولائی
حماس ضمانتوں کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے اس
جنوری
وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ سمیت کابینہ کی 7 کمیٹیاں تشکیل دے دیں
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیاں
مارچ
کُرم: سیز فائر میں 10 روز کی توسیع پر اتفاق، فریقین کل سے مورچے خالی کردیں گے، ڈپٹی کمشنر
?️ 28 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے خیبر پختونخوا
نومبر