پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس: صدر مملکت کا پارٹی کے بانی رہنماؤں کو خراجِ عقیدت

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھاون ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا، آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پیپلز پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے، وفاق کے استحکام اور قومی یکجہتی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں اصلاحات پیپلز پارٹی کا اہم کارنامہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، زمین، مزدور، تعلیم اور سماجی انصاف کی تاریخی اصلاحات پیپلز پارٹی کی شناخت ہیں، MRD سے ARD تک، پیپلز پارٹی جمہوری ارتقا کی معمار رہی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی اور اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کا جمہوری ورثہ ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں پیپلز پارٹی کی شمولیت اہم ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدور، کسان، خواتین اور اقلیتوں کی آواز رہی ہے، محروم طبقات کی شمولیت پارٹی کے مشن کا مرکز ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے عزم کی تجدید کی ضرورت ہے، خواتین و اقلیتوں کی بااختیاری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، کارکنان جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں، پیپلز پارٹی ایک روادار، روشن خیال پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

ملائیشیا ہوواوی کے ساتھ الیکٹرانک تعاون سے دستبردار ہو گیا

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: لائیشیا کے نائب وزیر مواصلات نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے

کیا لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہونے والی ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری نے لبنان اور اسرائیل کے

ٹرمپ اپنی ضد پر اٹل

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ

وائٹ ہاؤس کی ایران کو دھمکی

?️ 5 جون 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران

فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹاگون میں اعزازی کارڈن حاصل کریں گے

?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم

?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج

حماس نے اسرائیلیوں کو چکھایا مزہ

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے