?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کردیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سمری آئی تھی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔
خیال رہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 113 روپے 53 پیسے ہوگی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اضافے کے بعد 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے رات 12 بجے سے ہوگا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے لیے اسرائیل کا نیا منصوبہ
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیتسالل اسموٹریچ نے کنیسٹ میں
مارچ
"اقصیٰ طوفان”؛ ایک زلزلہ جس نے خاموشی کی دیواروں کو گرا دیا
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: اگرچہ 15 مہر کے آپریشن کے بعد صیہونی حکومت کے
اکتوبر
ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اہداف روس، چین اور شمالی کوریا کے لیے خطرہ
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میخائل پوپوف نے
فروری
کسی بھی شہری کو آف لوڈ کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام تحریری وجوہات فراہم کرنے کے پابند ہونگے
?️ 18 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بیرونِ ملک جانے والے کسی بھی شہری
دسمبر
محمود عباس کے مشیر: فلسطینی غزہ پر ٹونی بلیئر کی حکمرانی کو قبول نہیں کریں گے
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے مشیر نے کہا: فلسطینی سابق
ستمبر
پاکستان نے داسو حملے کے بارے میں بھارت کے دعویٰ کو مسترد کر دیا
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے داسو حملے سے لاتعلقی کے بھارتی
اگست
وزیراعلی کے پی کا انتخاب غیرآئینی، ن لیگ اور جے یو آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتی وفد کی امیر جے علمائے اسلام مولانا
اکتوبر
نئے مشرق وسطی کا صیہونی امریکی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ حزب اللہ
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے
دسمبر