?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا تعلق گورننس سے نہیں پہے۔فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،ہمیں قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے انہوں نے بجٹ نہیں پڑھا۔بچوں کے دودھ پر تو ٹیکس ہے ہی نہیں۔چئیرمین پیپلز پارٹی پر بھی طنزیہ جملے کستے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے کبھی کچھ نہیں پڑھا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پٹرول قیمتوں کا گورننس سے کوئی تعلق نہیں،پٹرول کی عالمی قیمت میں اضافے پر ہمیں بھی بڑھانی پڑے گی۔انہونن نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے زندگی کے معمولات پر اثر پڑا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
حماس اور امریکہ کے براہ راست مذاکرات؛ حماس کا پلڑا بھاری، صہیونیوں میں شدید بے چینی
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:حماس اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات نے اسرائیلی
مئی
صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی
اپریل
میں اسرائیل کی حمایت کرتی ہوں: ہیرس
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے امیدوار 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک
ستمبر
کیا امریکہ اور چین کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ہنگری کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا
جولائی
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر ہے، سربراہ کا وزیر پیٹرولیم کو انتباہ
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے درآمدات پر آئل مارکیٹنگ
دسمبر
غزہ میں موت اور قحطی؛ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کی سلامتی کونسل میں پکار
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی انسانی بحران کے بارے میں جاری انتباہات کے
مئی
کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں سیاسی، سیکورٹی اور سماجی عدم استحکام کے بعد
ستمبر