?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صنعتی اور تجارتی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 20 روپے کا اضافہ صنعتوں اور عام لوگوں پر ایک ایسے وقت پر اثرانداز ہوگا جب وہ پہلے ہی غیرمعمولی مہنگائی میں بجلی کے نرخوں میں 7.5 روپے فی یونٹ اضافےکی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔
صنعتی اور تجارتی رہنماؤں نے مؤقف اپنایا کہ پیٹرول کی قیمت 272 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 273 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہونے سے صنعتی اور عام صارفین کے نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے نہ صرف افراطِ زر کے دباؤ میں اضافہ ہوگا بلکہ کاروبار کرنے کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا جو خطے میں پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے بعد برآمدی آرڈرز کو نفع بخش طریقے سے کیسے پورا کیا جاسکتا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی اندرونِ اور بیرونِ ملک طلب انتہائی کم ہوجائے گی کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مقامی صارفین کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ غیرملکی اور علاقائی مارکیٹس کے لیے مقامی مصنوعات غیرمسابقتی بن چکی ہیں۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فراز الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے پر تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف صنعتی حضرات متاثر ہوں گے بلکہ عوام پر بھی شدید معاشی دباؤ بڑھے گا۔
انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عوامی بجٹ پر بوجھ ڈالنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
مرکزی تنظیمِ تاجران کے صدر کاشف چوہدری کے کہا کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس نہیں لیا تو وہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔
عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے بتایا کہ جولائی میں ملک کی سال بہ سال تیل کی فروخت میں 6 فیصد کمی کے بعد 13 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی ہوئی تاہم ماہانہ بنیادوں پر یہ پر مستحکم رہی۔
جولائی میں پیٹرول کی فروخت 6 لاکھ 60 ہزار ٹن رہی جو جون کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ تھی جبکہ اس کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد زائد رہی۔
جون کے مقابلے میں جولائی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 9 فیصد کمی کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی، تاہم اس کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا سب سے بڑا وار
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
اگست
پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ایک جیسا ہے تو پھر تفریق کیوں؟ جسٹس مندوخیل
?️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ
فروری
تحریک انصاف نے پرانے آئین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر
دسمبر
امریکا کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کی کوششوں میں تیزی
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موجودہ سیاسی بحران کے دوران بھی پاکستان اور امریکا
مارچ
انگلینڈ کا 24 بلین ڈالر کا جوہری پاور پلانٹ تیار
?️ 21 جولائی 2022برطانوی حکومت نے بدھ کے روز مشرقی انگلینڈ کے سفوک میں 20
جولائی
ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری نے نے کہا
جنوری
صیہونی حزب اللہ سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: ممتاز عربی تجزیہ نگار نے نشاندہی کی کہ صیہونی کسی
جولائی
وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
جون