پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے، اسد عمر کا دعویٰ

?️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی  کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالتی پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کےقتل کی سازش کی جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج سے 4 ماہ پہلے تک جب بھی عدالت بلاتی تھی تو عمران خان جاتے تھے، عمران خان ایک بار نہیں کئی بار عدالت گئے، عمران خان کو کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کی ساری جدوجہد ہی قانون کی بالا دستی کے لیے ہے، عمران خان کو کسی بھی عدالت میں پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو معلومات آنا شروع ہوگئی تھیں کہ جان کو خطرہ ہے، آج بھی عمران خان کے پاس مصدقہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان پر عدالت میں حملہ کیا جاسکتا ہے، نوٹس دینے کے لیے آنے کی بات کو بھی بہت بڑی خبر بنا دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس شوٹر نے عمران خان پر حملہ کیا، اسے تو ویڈیو لنک کی سہولت میسر ہے تو پھر شدید ترین جانی خطرات کا شکار عمران خان کو کیونکر یہ قانونی سہولت میسر نہیں ہوسکتی؟ انہیں بھی ویڈیو لنک پیشی کی اجازت دی جائے۔

اسد عمر نے کہا کہ جس طرح کا انتشار اس وقت ملک میں پھیلا ہوا ہے، جس طرح سے آج ملک کا آئین خطرے میں ہے، جس طریقے سے عدالتوں کو نشانہ بنایا جا ریا ہے، پورا آئینی نظام خطرے کی لپیٹ می آیا ہے جب کہ ملک میں معیشت کی بد ترین صورتحال ہے، ایسی صورتحال پہلے کبھی تاریخ میں نہیں دیکھی گئی، قوم اپنی حقیقی آزادی کے حصول کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ سیاسی شخصیات کا قتل ہماری تاریخ کا حصہ ہے، عمران خان لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے، سکیورٹی کا انتظام نظر نہیں آیا، عمران خان نے پہلے بھی اپنے اوپر قاتلانہ حملہ اور جوابی بیانیہ سے متعلق سازش کو بے نقاب کیا اور اب بھی مصدقہ اطلاعات و شواہد ہیں کہ عدالت پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کےقتل کی سازش کی جارہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہر پانچویں گھر میں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، آج غریب طبقے کے ساتھ متوسط طبقے کا بھی گزارہ مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں، ملک پر اس وقت بدترین مہنگائی اور بے روزگاری مسلط ہے لیکن اس امپورٹڈ حکومت کا ہدف صرف عمران خان اور تحریک انصاف ہے۔

مشہور خبریں۔

اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ’ریورس امیج‘ سرچ کی بھی آزمائش

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’اسکیننگ‘ کے بعد

صیہونیوں سے دوستی میں بہت فائدہ ہے:سعودی عرب

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب

اسمگلنگ کی روک تھام سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 79 فیصد کمی

?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ

سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد

ہم غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کی اجازت نہیں دیں گے: اسپین

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ہفتے کے روز ملک

سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی آئی اے میں اوپن

صیہونی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی کے بارے میں عیجب و غریب دعوی

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے ابو ظہبی میں تل ابیب کے سفارت

واشنگٹن لوگوں کو غریب بنا کر امیر بنتا ہے: امریکی ماہر عمرانیات

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے مالیاتی ادارے اور جاگیردار، کم آمدنی والے گھرانوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے