🗓️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کی والدہ وجہیہ عامر نے دیت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ پیسہ بہت ہے ،وہ دیت نہیں لیں گی اور انصاف کیلئے آخری حد تک جاﺅں گی،اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ کیس قانونی طور پر مکمل ہو اور کسی بھی صورت میں مالی معاہدہ قبول نہیں کرونگی۔
جب ہم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بیٹھے تھے تو ارمغان کی والدہ آئی تھیں اور انہوں نے مجھ سے کہا صلح کرنے آئی ہو تو میں نے کہا صلح کس بات پر کرنے آئی ہیں۔آپ ارمغان کو کہے میرے بیٹے کا بتا دیں وہ کہا ںپر ہیں توانہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور کہا ارمغان کیوں تاوان کی کال کرے گا اس کے پاس تو بہت پیسہ ہیں۔
میں نے کہا میں نہیں جانتی ارمغان کے پاس کتنا پیسہ ہے۔
، اس سے کہیں میرے بیٹے کا بتا دیں میں ساری ایف آئی آرز واپس لے لو گی۔میرے بیٹے کو نفرت اور حسد کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، لیکن میں انصاف کے لیے آخری دم تک لڑوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ قاتل سامنے آگیا ہے۔ تحقیقات سے مطمئن ہوں۔ اللہ کرے گااس کوسزا ہوگی۔شواہد ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں اور قاتل بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا مصطفی بی بی اے کا طالب علم تھا اور گریجویشن مکمل کرنے سے صرف تین ماہ دور تھا۔
اسے کاروں کا بے حد شوق تھا۔ میں خوش ہو میرے بیٹے کے ذریعے ایک بڑا جرم بے نقاب ہو رہا ہے۔مصطفیٰ عامر کا ڈرگ سے کچھ لینا دینا نہیں اس کیس میں اسے پھنسایا گیا تھا۔گفتگو کے دوران مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب تک ڈی این اے کی رپورٹ نہیں آئی تھی تو میں دعا کر رہی تھی کہ مصطفی نہ ہو لیکن اب پولیس والے کہہ رہے ہیں کہ اسی کی لاش ہے تو میری پاس یقین کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
چشم دید گواہ ہونا اور مصطفی کو فون ملنا پھر اس کا خود اعتراف جرم کرنا۔لڑکی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکی کی مصطفی سے لڑائی ہوگئی تھی وہ ارمغان سے رابطے میں تھی اور اس کو پتہ بھی تھا کہ ارمغان نے مصطفی کے ساتھ کچھ کردیا ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ لڑکی سے پوچھیں سوال جواب کریں لیکن وہ لڑکی چلی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارمغان اور مصطفیٰ کے درمیان رقابت تھی جس میں کار ریسنگ اور دوستوں کے حلقے جیسے عوامل شامل تھے۔
مصطفی کی مقبولیت اور رویہ ارمغان کو ناگوار گزرتا تھا اور یہی دشمنی وقت کے ساتھ شدت اختیار کر گئی۔ ارمغان پر شک لڑکوں اور لڑکیوں کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اور ارمغان کے روئیے اور رویوں کی بنا پر ان کا نام لیا گیا تھا۔مقتول کی والدہ وجیہہ عامر کایہ بھی کہنا تھا کہ 25 جنوری کو علی الصبح 4 بجے امریکا سے تاوان کی کالز آنا شروع ہوئیں جس میں 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ مصطفی کو قتل کر دیا گیا تھا اور وہ اسے زندہ تلاش کر رہے تھے۔ تاوان کی کالز کیس کو بھٹکانے کی کوشش تھیں۔ 27 جنوری کو دوبارہ تاوان کی کال آئی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات تیز کیں، اور چند دنوں کے اندر ارمغان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جنرل سلیمانی کو روسی افسر کا حیرت انگیز تحفہ
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کو شام میں سازوسامان کی کمی کا سامنا
جنوری
امریکہ اور اسرائیل غزہ کے ساتھ کیا کھیل کھلینے والے ہیں؟
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک باخبر ذریعہ نے غزہ کے بے دفاع لوگوں کے
اکتوبر
وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری کوبرا نہیں سمجھتیں:وزیراعظم
🗓️ 3 مارچ 2022وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری
مارچ
کیا 2024 کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو نئے چہرے کی ضرورت ہے؟
🗓️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل میں ایک مضمون میں لکھا کہ ہیلری کلنٹن
جنوری
نیتن یاہو جنگ روکنے اور قیدیوں کے تبادلے میں سب سے بڑی رکاوٹ
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے ایک سروے
جولائی
مغرب یوکرین میں تنازعہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا
جون
ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،جرمانے اداکردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
🗓️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دورن سماعت ریمارکس
اپریل
گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا
🗓️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل
اپریل