?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، اللہ نے آپ کو اپنے وطن اورعوام کی خدمت کیلئے موقع دیا، آپ کے کندھوں پر پنجاب کے کروڑوں عوام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ کرو ایک پیسہ رشوت کا نہیں لو گے، کاروباری افراد جائز منافع کمائیں، حکومت کی ریٹ لسٹ کے مطابق گندم آٹے کی قیمت یقینی بنانی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، آپ نے لوگوں کو ظلم سے بچانا اور انصاف دلانا ہے، بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے پر لوگ خصوصاً خواتین بہت خوش ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں، عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پنجاب کے بہت سے اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی نے جو امن قائم کیا اس کی مثال نہیں ملتی، میں سی سی ڈی کو شاباش دینا چاہتی ہوں، پنجاب میں ایسے اضلاع بھی ہیں جہاں زیرو کرائم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جن اضلاع میں کرائم تھا وہاں اب لوگ کہتے ہیں امن ہوگیا ہے، میرا خواب ہے پنجاب ماں بیٹیوں کیلئے محفوظ ترین جگہ بنے، بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف قانون لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف خصوصی عدالتیں بنا رہے ہیں، خصوصی عدالتوں میں زمین پر قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ 90 دن میں ہو گا، قبضہ کرنے والے کو 10 سال سزا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے
مئی
کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر
?️ 5 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا
اگست
ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں با حجاب طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان میں مسلمانوں کےساتھ امتیازی سلوک کو آگے بڑھاتے ہوئے اس
فروری
صیاد خدائی کے قتل کے اعترافی بیان کو بے نقاب کرنے پر تل ابیب امریکہ سے ناراض
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار میں شہید حسن صیاد خدائی کے قتل
مئی
صہیونی نصراللہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 14 جولائی 2023صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے تھنک ٹینکس کے بند دروازوں کے
جولائی
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی خصوصی
فروری
پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی
اکتوبر