?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا اور ان کے خلاف مقدمہ ہو گا، مقدمہ دفعہ 188کے تحت درج کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست ہے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیو کے قطرے نہ پلانے پرانتظامیہ کی کارروائی جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے خاندان کیخلاف مقدمہ ہو گا، مقدمہ دفعہ 188کے تحت درج کیا جائے گا۔
حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ 5سے 6خاندان بار بار پولیو کے قطرے پلانےسے انکار کر رہے ہیں، سیکٹرجی 13 میں بچوں کوپولیو کے قطرے نہ پلانے پرکارروائی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست ہے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔
خیال رہے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں4کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو آئندہ نسلو ں کی فکر ہے
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے
جون
وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ
?️ 23 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین
جون
کورونا کا قہرجاری، 4 ہزار سے زائد کیسز، 57 ہلاکتوں کی تصدیق
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران
مارچ
محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس
دسمبر
گورنر اسٹیٹ بینک نے الحبیب ایکسچینج کمپنی کا افتتاح کر دیا
?️ 26 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) الحبیب ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کے 4
مارچ
امریکی جج نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی فنڈنگ کو جزوی طور پر بحال کرنے کا حکم دیا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی
اگست
پاکستان نے جو پالیسی وعدے کیے وہ نافذ العمل رہیں گے، آئی ایم ایف
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ
اکتوبر
حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ
ستمبر