?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پولیس اور عدالت پر ’مسلح جتھوں کے متشدد حملوں‘ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ جے آئی ٹی بنانے کا اقدام گزشتہ روز حکومت میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔
عہدیدار کا بتانا تھا کہ ہائی پاورڈ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جو وزارت داخلہ آج وزیراعظم کو بھجوائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
جے آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کرے گی اور 7 روزمیں اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے گی۔
تحقیقات کے دوران پٹرول بم حملوں، کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق حقائق اکٹھے اور جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑنے، پتھراﺅ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں جلانے کے تمام شواہد جمع کیے جائیں گے۔
عہدیدار کے مطابق جے آئی ٹی کی چھان بین میں املاک کی توڑپھیلاﺅ، آتش زنی، کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کے پہلوﺅں کا احاطہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اس بات کا بھی تعین کیا جائے گا کہ پولیس پر آنسو گیس کے شیل کس نے چلائے اور کس نے فراہم کیے۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے، تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔
جس کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل ملک کی سویلین اور ملٹری ہائی کمان کے طویل اجلاسوں میں پی ٹی آئی کی جاری احتجاجی تحریک کے بارے میں انتہائی ناگوار نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو ’سیاسی جماعت کے بجائے کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ شرپسندوں کا گروہ‘ قرار دیا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔
اجلاسوں کے بعد جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’اجلاس میں عدالتی احکامات کی تعمیل کرانے والے پولیس اور رینجرز پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور اسے ریاست کے خلاف دشمنی قرار دیا گیا‘۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’تمام شواہد اور ثبوت دستیاب ہیں، جس کے تحت بدامنی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘۔
یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ٓآئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام ٓآباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشیوں کے موقع پر پارٹی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم دیکھنے میں ٓآیا تھا۔
جس کے بعد پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ،اشتعال انگیزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کیے گئے تھے جبکہ کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا: پشاور ہائی کورٹ کے ججوں کو سپریم کورٹ میں ترقی نہ دینا ’ناانصافی‘ قرار
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے جوڈیشل کمشین آف پاکستان (جے سی پی)
اپریل
دشمن کو غزہ اور لبنان میں ہونے والے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی : مزاحمت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کے مختلف مزاحمتی گروپوں نے الگ الگ بیانات میں بیروت
ستمبر
ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: خارجہ امور کے مصنف اور تجزیہ کار حسن ہردان نے
فروری
در فشاں ایک طرف ڈائٹ کرتی ہیں، دوسری طرف میٹھا شوق سے کھاتی ہیں، علی طاہر
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار علی طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ
جولائی
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ بنوں، دہشتگردی کیخلاف اہم فیصلے متوقع
?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں
ستمبر
وفاقی وزیر خزانہ کا جون تک پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس
جنوری
سوڈان میں خانہ جنگی کے ایک ہفتے کے دوران 83 افراد ہلاک، 1126 زخمی!
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران گزشتہ ہفتے کے اندر خرطوم،
اپریل
2022 کے سیلاب میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 60 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد ملی، احسن اقبال
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن
اکتوبر