پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے: اسد عمر

فائزر ویکسین کے حوالے سے اسد عمر نے وضاحت کر دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری ہے، مکمل لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں، پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے۔

ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ اِن ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، کورونا کی پہلی لہر میں ایس اوپیز پر بہتر عمل کیا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا سے متعلق اس بار شاید سیاسی قیادت کی طرف سے بہتر پیغام نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ابھی کم ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیس بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ ہوائی سفر کو مکمل طور پر بات کرنے کی ابھی ایسی کوئی سوچ نہیں، برطانوی کورونا وائرس یورپ میں پھیلنا شروع ہوگیا ہے، بھارت ، بنگلہ دیش میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد51 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 79ہزار245، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار58، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار177، بلوچستان19 ہزار327، آزاد کشمیر11 ہزار609اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟

?️ 21 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں  فلمی دنیا

قطر کا شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے

ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی

Our Picks of the Best Workwear-Style Jackets for Every Budget

?️ 31 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

صہیونی وزیر کو ویزا جاری کرنے میں امریکہ کی ہچکچاہٹ

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:Axios نیوز ویب سائٹ نے امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا حوالہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ

?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی

نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کا اجلاس منسوخ کیوں کیا ؟

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کابینہ

روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے