لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے کورونا کی شرح میں کمی آ رہی ہے اور دوسری جانب پنجاب میں کورونا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے، زیادہ شرح والےاضلاع میں 16 سے 22 ستمبر تک پابندیاں عائد رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، جس کے پیش نظر سیکرٹری عمران سکندر بلوچ زیادہ شرح والے ایریاز میں 22 ستمبر تک لاک ڈاون نافذ کر دیا، زیادہ شرح والے 5 اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات شامل ہیں، ان اضلاع میں 16 سے 22 ستمبر تک درج ذیل پابندیاں نافذ رہیں گی۔
عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے اور ہفتے میں دو روز جمعہ اور ہفتے کے دن چھٹی ہوگی جبکہ انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 11:59 تک اجازت ہوگی۔
سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ نڈور شادیوں پر پابندی عائد ہےتاہم آؤٹ ڈور تقریبات میں 400 افراد کے آنے کی اجازت ہوگی، مزارات بند رہیں گے جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں 50 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی۔انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 6 دن مگر3 دن پہلے 50 فیصداور باقی 3 دن دوسرے 50 فیصد طلباء کے ساتھ کھل سکیں گے۔