پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان جاری

?️

لاہور: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی ہی پارٹی کے امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے، ایک بار نہیں دو تین مرتبہ پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔

ساتھ ہی انہوں نے کوئی خط جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خط جاری نہیں کر رہا، کسی قسم کے خط جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچا دکھانا ہے۔

سربراہ مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جایا جائے۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کا یہ بیان پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا۔

گزشتہ روز حکمراں اتحاد کی اعلیٰ قیادت پنجاب حکومت کو بچانے اور اگست 2023 میں آئندہ عام انتخابات تک موجودہ اسمبلیاں برقرار رکھنے کے لیے اکٹھی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رہنما پی پی پی نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رہنے کے لیے مسلم لیگ (ق) کی حمایت حاصل کرنے کی خاطر چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے 10 اراکین ہیں اور مبینہ طور پر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے حمزہ شہباز کو بچانے کے اپنے منصوبے میں حکمراں اتحاد کا ساتھ دینے کو کہا۔

ان رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے الیکشن اینالائسز اینڈ مینجمنٹ سیل کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے اراکین صوبائی اسمبلی اپنی ہی پارٹی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے، اس لیے وہ آرٹیکل 63- اے کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں اور چوہدری شجاعت بھی انہیں نہیں روک سکتے کیونکہ امیدوار پی ٹی آئی سے نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

 غزہ امن منصوبہ دراصل ایک اسرائیلی منصوبہ ہے

?️ 4 اکتوبر 2025 غزہ امن منصوبہ دراصل ایک اسرائیلی منصوبہ ہے عالمی شہرت یافتہ فلسطینی

صیہونی حکام تین فوجیوں کو ہلاک کرنے والے اردنی ہیرو کا جنازہ واپس کرنے پر مجبور؛ وجہ؟

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: عوامی احتجاج کے بعد صیہونی حکام شہید ماهر الجازی کی

توشہ خانہ کیس: عمران خان 11 اپریل کو اسلام آباد سیشن کورٹ طلب

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری

ملک بھر میں پھر سے کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے

فاکس نیوز نے کیا انتخابی دھاندلی کے الزامات کو دہرانے پر 750 ملین ڈالر جرمانہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:الیکٹرانک ووٹنگ ہارڈویئر بنانے اور فروخت کرنے والی ایک کمپنی نے

انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کا بحرینی حکومت کے خلاف اہم بیان

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے متعدد گروپوں نے فرانس سے مطالبہ کیا ہے

جنوبی کوریا میں ڈرون ریسنگ چمپین شب  کا آغاز

?️ 30 مارچ 2021سیول(سچ خبریں) ہواؤں میں اڑنے کا شوق سب کو رہتا ہے اس

ریاض نے ہیگ کے ووٹ کا خیر مقدم کیا

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی سرزمین میں تل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے