پنجاب کی معیشت سیاحت کے ذریعے مضبوط کریں گے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاحت کے ذریعے پنجاب کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

سیاحت کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد مقامی و عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، دنیا میں بے شمار ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت کو تقویت دے رہے ہیں، پنجاب سیاحتی لحاظ سے مالا مال ہے، پنجاب کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت سیاحوں کو ہر ضروری سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی حکومت سیاحتی پوٹینشل سے مزید استفادہ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کر رہی ہے، سیاحت بہترین ذریعہ معاش ہے، مقامی لوگوں کو روزگار فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے، پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے، سیاحت کے فروغ سے دنیا کے سامنے پاکستان کے آثار قدیمہ کو متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں،پنجاب کے سیاحتی مقامات غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لئے یکساں دلچسپی کا باعث ہیں، سیاحت سے نہ صرف مقامی ثقافت بلکہ معیشت بھی فروغ پاتی ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں،صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے،مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کیے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

داعش اور شام کے تیل کے ذخائر کا استحصال

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:  کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ داعش دہشت گرد گروہ شمال

تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس

نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر

?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ جنگ

سابق برطانوی وزیر صحت سے متعلق بڑے اسکینڈل کا انکشاف

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے سابق برطانوی وزیر صحت سے متعلق ایک بڑا

صیہونیوں کا امریکہ پر شام کو کمزور رکھنے کے لیے دباؤ

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت امریکی

غزہ میں جاری مظالم کے ردعمل میں نیویارک میں مظاہرہ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج اور بچوں

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی جوانوں سے کیا کہا ہے؟

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک سے وابستہ عرین الاسود گروپ نے خبردار کیا

یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی

?️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے