?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا ، ریلیف پیکیج کے لیے پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد فیئر پرائس شاپ قائم کرنے کی تجویزپر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی پیکیج کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، ندیم کامران، چودھری محمد اقبال، بلال یاسین، رمضان صدیق بھٹی، ذیشان رفیق، ٹکٹ ہولڈر حافظ محمد نعمان، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آٹا، گھی اور چینی سستا کرکے عام آدمی کو حقیقی ریلیف دیں گے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، افسوس عمران نیازی صرف سہانے خواب دکھاتے رہے، جس دن سے عہدہ سنبھالا ہے، عام آدمی کی آسانی کے لیے مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں ، افسران کو گراں فروشی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، اضلاع میں دورے کرکے خود اشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کروں گا، یہ ریلیف پیکیج اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو راضی کرنے کی حقیر سی کوشش ہے۔
علاوہ ازیں حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا ‘ میں اور میرا وزیر اعظم عوام پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں‘ میں آئی ایم ایف سے دوبارہ ملاقات کرنے جا رہا ہوں ، ہم کوئی نہ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں گے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہم پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے بلکہ عوام کو ریلیف دیں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے حل کریں گے ، ہم ان جیسا وعدہ نہیں کریں گے چینی سستی دے رہے ہیں کچھ عرصے بعد مزید سستی دینے کا کہہ دیا ۔


مشہور خبریں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار
?️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک
دسمبر
جاپانی کابینہ نے استعفیٰ دیا
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: نئی جاپانی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اس
اگست
خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی نمایاں ادارہ قرار، گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
?️ 21 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی (CTA) نے پاشا
ستمبر
کیا غزہ جنگ بندی معاہدے میں فلسطینیوں کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں؟حماس کے اعلیٰ رہنما
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما عزت الرشق نے
جنوری
ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم تصاویر لیک، پمز ہسپتال کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی
نومبر
سی ان ان کا اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینی کارکنوں پر تشدد کا اعتراف
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیل سے ملک بدر کیے جانے والے فلسطینی کارکنوں
نومبر
اسرائیلی فوج میں تھکاوٹ کے آثارنمایاں : نصراللہ
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
مارچ
صہیونی تجزیہ کار: غزہ کی جنگ نے مساوات کو نہیں بدلا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت کے سیاسی تجزیہ کار "آوی اسخاروف”
مئی