?️
لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا مریم نواز حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پنجاب اور سری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں انسداد منشیات اور منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے پروگرام پر گفتگو بھی کی گئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت کا منشیات فروشوں کے حوالے سے موقف بہت کلیئر ہے، پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے تاہم پنجاب میں اب منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔
انہوں نے مزید کہا تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیے مہم چلائی گئی ہے، نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا حکومت پنجاب کا اولین ایجنڈا ہے، اس حوالے سے سماجی تنظیم ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا رول بھی قابل تعریف ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت منشیات کے مستقل تدارک اور آگاہی کے لیے ڈرگ ایڈوائزری حب کا بھرپور ساتھ دے گی۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات
دسمبر
پچیس یا چھبیس سال کی عمر میں شادی کا سوچوں گی، عینا آصف
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا
اپریل
فیصل واوڈا الیکشین کمیشن کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے
?️ 8 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر
ٹرمپ کا چینی اور فرانسیسی طلباء پر جاسوسی کا الزام
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے
نومبر
یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو
نومبر
دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتاہے ، میر واعظ عمر فاروق
?️ 29 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
کیا امام اوغلو کی گرفتاری اردگان کے حق میں ختم ہوئی؟
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کا سیاسی سماجی منظر ان دنوں اہم تبدیلیوں کا
مارچ