پنجاب کا وفاق کی جانب سے 146 ارب کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب روپے کے واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا. وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے.

وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کو 146 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا، سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے شیئربھی نہیں دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سیلاب زدگان کی بحالی کی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہیں، 146 ارب روپے کے واجبات روکے جانے کی وجہ سے ہیلتھ سمیت دیگر سیکٹر کے پراجیکٹ متاثر ہوسکتے ہیں، مریضوں کو مفت ادویات اورسہولتیں دینا چاہتے ہیں،وفاق واجبات روک کر حائل ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وفاق سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں کی تکمیل کا عمل رک سکتا ہے، جان بوجھ کر پنجاب کے فنڈز روکے گئے ہیں تاکہ صوبہ ترقی نہ ہونے سے کھنڈرات میں بدل جائے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم، کشمیریوں کے دل چکے ہیں: فواد چوہدری

🗓️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے

اماراتی بحری جہاز کی ضبطی کے بعد اب اسرائیلی جہازوں کی باری: عطوان

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ممتاز تجزیہ کارچچ نے ایک نئے مضمون میں یمنی پانیوں

علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

🗓️ 16 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی

شام میں غیر معمولی امریکی دہشتگردی

🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: شام میں روس کے مرکز برائے مصالحت کے نائب نے

پنجاب پولیس نے جنوبی افریقی پولیس سے مدد مانگ لی

🗓️ 4 جنوری 2022پنجاب (سچ خبریں) پنجاب پولیس کو خوشاب سے پاکستانی بزنس مین عبدالرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے ’سخت خوفزدہ‘ ہے، عمران خان

🗓️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ

جنرل سلیمانی کے قتل پر روسی صدر کی تنقید

🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی

کون سے ممالک برکس گروپ مین شامل ہونا چاہتے ہیں ؟

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس میں برکس اجلاس کے موقع پر ایک مضمون میں ایس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے