پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں کابینہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی، تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر کیا جائے گا۔

وزیر پنجاب نے چینی کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں اس کی اسمگلنگ روکنے اور اجناس کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران ریسکیو 1122 کے لیے 2 نئے ہیلی کاپٹرز خریدنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی، ان میں ایک ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولینس کے طور پر استعمال ہو گا جب کہ دوسرا سیلاب یا کسی بھی ناگہانی صورت حال میں امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائےگا۔

پنجاب کابینہ نے سیلاب کے دوران ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لیے محکمہ آبپاشی کے لیے 4 ارب 40 کروڑ روپے کی منظوری دینے کے ساتھ اس سلسلے میں ایک خصوصی وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور محرم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ”ٹھوس حکمت عملی“ پر حکومت پنجاب اور عسکری قیادت کی تعریف کی۔

پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے راوی کے راستے میں موجود علاقوں کو خالی کرایا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے پانی کے راستے میں موجود علاقوں کو بروقت خالی کرانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2023 کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کی منظوری دی گئی، پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ریفارمز) ایکٹ 2020 کے سیکشن 1(3) اور میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے سیکشن 7 کے تحت بی او جی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ملتان ریلوے پھاٹک اور شجاع آباد ایکسپریس وے پر فلائی اوور کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔

نگران کابینہ نے عوام کی سہولت کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹرانسفر پالیسی ریٹس میں کمی کے لیے ترمیم کی بھی منظوری دی۔

مشہور خبریں۔

ہم شہید طباطبائی کے قتل کے جرم کا جواب دینے کا وقت خود معین کریں گے: نعیم قاسم

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:  حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل سید نعیم قاسم نے

8ماہ سے جاری ظلم کے باوجود اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، وزیر اعظم

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

علی باقری حکومت کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: علی باقری کنی، سیاسی نائب وزیر برائے خارجہ امور اور ایران

مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے

صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ؛لاکھوں طلبا کی معلومات چوری

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی ایک ایسی کمپنی سائبر حملے کا شکار

رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سی این این نے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ماہرین کا حوالہ

نیتن یاہو امریکہ سے کیا لے کر آئے؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو کی قیادت

جنرل قاسم سلیمانی ظلم کے خلاف لڑنے والےہر مجاہد کے دل کی دھڑکن

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے ایک معروف میڈیا اور سماجی کارکن کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے