پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے آئی جی پنجاب کو نئی یونیفارم کے لیے 3 رنگ منتخب کرنے کا حکم دے دیا۔

منتخب کیے گئے تینوں رنگوں کے بارے میں عوامی سروے بھی کرایا جائے گا۔عوامی سروے اور اعلیٰ افسران کی مشاورت کے بعد پولیس یونیفارم کے لیے نیا رنگ منتخب کیا جائے گا۔

نومبر2017ء میں پنجاب پولیس کی نئی وردی ختم کرکے ایک مرتبہ پھر پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے پولیس کی سابق وردی ختم کرکے نئی وردی لاگو کی تھی جوکہ آئی جی پنجاب سے لے کر کانسٹیبل تک کے ملازمین کے لیے لازمی قرار دی گئی تھی جبکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے نئی وردی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نئی وردی تبدیل ہونے سے پولیس وردی کا رعب بھی ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا ان وجوہات کی بنا پر دوبارہ پولیس کی نئی وردی منسوخ کر کے پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یکم جنوری 2018سے پرانی وردی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی پولیس کی وردی بدلنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ فکس لاء اینڈ آرڈر الائونس کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق ایک کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جیز کے عہدے کے افسران کی تنخواہوں میں لاگو ہوگا۔ پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 12 ہزار روپے سے 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے باعث صوبائی خزانے پر 35 ارب روپے کے سالانہ اخراجات کا بوجھ بڑھے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کی تنخواہ میں 12 سے 15 ہزار روپے جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کی تنخواہ میں 75 سے 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں: یاسمین راشد

?️ 14 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر پنجاب صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ

اسلامی ممالک کے تعاون سے اسرائیل کو ناچاہتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی پڑی

?️ 6 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی نے ملتان

فلسطینیوں کی شاندار فتح، اسرائیل نے اپنے ناجائز مقاصد میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا

?️ 21 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روس پر پابندیاں لگا دیں

?️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے نتائج سامنے

صیہونی فوجی کمیٹی کا ترکی پر حملہ کرنے کا مطالبہ

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ایک فوجی کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین کی فوج

دنیا بھر میں فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن،ایک گھنٹے بعد سروس بحال

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کی شب 8

امریکی اور اسرائیلی معاشرے ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں:نوم چامسکی

?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:مشہور امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے اپنے ایک انٹرویو میں

پاکستان نے بھارت کے جواب میں بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے سے ایک سفارت کار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے