🗓️
لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا ان کا کہنا ہے کہ ماسک کورونا اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر ماسک پہنچائے جائیں گے۔
ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے فیز میں لاہور کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار پورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر ماسک پہنچائے جائیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 992 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 93 ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کی سفارشات پر مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی ہے،بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ نے مری میں محکمۂ موسمیات کے دفتر کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی، 15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا ہے ، ان میں کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او، اے سی مری اور دیگر افسران شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی
🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اکتوبر
شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن
اگست
پاک – چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل، ہوگا جشن
🗓️ 2 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} چین اور پاکستان کے بیچ سفارتی تعلقات کے قیام
مارچ
حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی تاریخ کا اعلان
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے
فروری
عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003
مئی
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
صیہونی فوج جنین سے بھاگنے پر مجبور
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض فوج اور شاباک تنظیم کے اہلکار 10 دن
ستمبر
طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟
🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر