?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب عثمان انور کرپٹ آدمی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی،سپیکر نے آئی جی سے متعلق ریمارکس کو حذف کروا دیا،بہاولنگر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ چیز قابل قبول نہیں، اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ماتحت ہیں، یہاں بھی ریلی نکلیں گی، یہاں پر کسی بھی قسم کی دفعہ 144 کی ضرورت نہیں ہے۔
تین کروڑ سے زائد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، موجودہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔یہاں غیرقانونی وزیرداخلہ موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کوشوکت خانم کے ڈاکٹرز دئیے جائیں، ہمیں سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کی طبی سہولتیں نہیں مل رہی ہیں۔ سابق خاتون اول کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کے اوپر ظلم و ستم ہورہا ہے، ان کو چھوٹے سے کمرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹس ان کی مرضی کی نہیں مل رہی، ان کے ٹیسٹ سرکاری ہسپتال سے کیے جارہے ہیں جہاں نتائج میں تبدیلی کرنے کے مواقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کو رہا کیا جائے کیونکہ عدت نکاح کیس میں سرکاری وکیل کبھی ادھر بھاگتا ہے، کبھی ادھر، وہ بوگس کیس، ان کو میڈیکل سہولیات نجی ہسپتال شوکت خانم سے مہیا کی جائیں، ہمیں سرکاری ڈاکٹرز پر بھروسہ نہیں ہے۔
حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈے کر رہی ہے ۔سابق خاتون اول کو علاج کی سہولتیں نہ فراہم کرکے حکومت عمران خان کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے ۔ہم نے کئی بار مطالبہ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کی سہولتیں ملنا ان کا بنیادی حق ہے ۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اور سید حسن نصراللہ نامی ایک ڈراؤنا خواب!
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جنرل نے ماریو اخبار کے ایک نوٹ میں تاکید کی
مئی
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سروے بتاتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 سےغزہ جنگ کے
جنوری
والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ مریم نواز
?️ 31 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی کوشش کی جارہی ہے: فواد چوہدری
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے کیسے لطیفے،
نومبر
خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق
?️ 11 جون 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں
جون
انصاراللہ کی نظر میں صیہونی دفاعی نظام
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے ذرائع نے صیہونی دفاعی نظام کی ناکامی پر
جنوری
روس ڈون باس کی طرف بڑھ رہا ہے: زیلینسکی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج جمعرات کو کہا
مئی
بلاول بھٹو کا حکمران کو چیلینج، اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ ہم تیار ہیں
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول
فروری