?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا وزیر اعظم نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر بلدیات کو ہدایات جاری کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ بل آئندہ ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔مجوزہ قانون کی کچھ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلعی سطح پر مقامی نمائندے اور شہروں کے میئرز کا انتخاب براہ راست ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ ویلج کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مبینہ طور پر پہلے ہی پنجاب حکومت کو کہا تھا کہ وہ 31 دسمبر کے بعد 120 دنوں کے اندر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپنی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ ’آرڈر‘ پاس کرنے کا اختیار استعمال کر سکتا ہے۔
پنجاب میں عثمان بزدار انتظامیہ نے ہچکچاتے ہوئے صوبے میں مقامی حکومتوں کو سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیے بحال کر دیا تھا جس کے تحت اکتوبر میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواستوں کے نتائج سامنے آئے تھے۔
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیرقیادت مخلوط حکومت نے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد مئی 2019 میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بنائے گئے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر دیا تھا۔
پی ٹی آئی حکومت نے پی ایل جی اے 2019 کا اعلان کرکے پی ایل جی اے 2013 کو ختم کردیا تھا اور وزیراعلیٰ نے 4 مئی 2019 کو فوری طور پر ایل جی ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر کیا تھا۔
منتظمین نے ان اختیارات کا استعمال 29 ماہ سے زیادہ جاری رکھا جس میں وہ 7 ماہ بھی شامل ہیں جب سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو پی ایل جی اے 2019 کے سیکشن 3 کو آئین کے خلاف ایک مختصر حکم جاری کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر اس بہانے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد میں تاخیر کی کہ وہ تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، اور بعد میں اس نے جولائی میں تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔
اس نے فوری طور پر بلدیاتی اداروں کو بحال کیا جب عدالت عظمیٰ نے اپنے 25 مارچ کے حکم نامے کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار کیا، اور موجودہ اور پنجاب کے سابق چیف سیکرٹریز دونوں کو طلب کیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی صدر متحدہ عرب امارات کے دورے پر
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی صدر اسحاق هرتزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد
جنوری
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون
جرمنی میں توانائی کی بچت کے لیے سخت قوانین نافذ
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:جرمن وفاقی حکومت نے یوکرین میں جنگ اور روس سے سپلائی
اگست
چین کا مقابلہ کرنے کے لئے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:تائیوان کے موضوع کو لے کر امریکہ کے چین کے ساتھ
جولائی
کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کااہم فیصلہ
?️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے
جولائی
یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic
ستمبر
امریکہ نے حماس کے رہنماؤں کے بارے میں قطر سے کیا مطالبہ کیا ہے؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ نے قطر سے کہا کہ اگر حماس صیہونی حکومت
مئی
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر