پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں پھر تیزی آگئی

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

?️

لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں پھر تیزی آ گئی ہے  اسی دوران کورونا سے اموات اور کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا گیا، کووڈ 19 سے مزید 89 اموات اور 14 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔محکمہ صحت پنجاب نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے نئے کیسز 1 ہزار سے بڑھ کر 14 سو 13 ہوگئے۔نئے رپورٹ شدہ کیسز میں سے لاہور میں 399، راولپنڈی میں 193، سرگودھا میں 115، بہاولپور میں 102، فیصل آباد میں 90، ملتان میں 67، گوجرانوالہ میں 53، وہاڑی میں 51 اور رحیم یار خان میں 39 اور خوشاب میں 33 سامنے آئے۔

اسی طرح چکوال میں 28، میانوالی اور جھنگ میں 27، مظفر گڑھ میں 25، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 21، قصور میں 17، خانیوال میں 16، لودھراں میں 15، ننکانہ صاحب میں 11 اور پاکپتن میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق اٹک میں 8، منڈی بہاؤ الدین اور ڈیرہ غازی خان میں 6، شیخوپورہ اور ساہیوال میں 5، لیہ اور جہلم میں 3، بھکر، اوکاڑہ، نارووال، گجرات، راجن پور اور چنیوٹ میں 2، 2 جبکہ حافظ آباد اور بہاولنگر میں 1، 1 کیس سامنے آیا۔

مشہور خبریں۔

روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا

?️ 23 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات

رہائی پانے والے 98 فیصد فلسطینی قیدی بے گناہ

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کے گروپوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں

جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ

وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں

?️ 14 ستمبر 2025وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں  امریکہ کے صدور کی صحت

شمالی کوریا: امریکہ مزید مغرور ہو گیا ہے۔ ہم جارحانہ اقدامات کریں گے

?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے وزیر دفاع نے کوریا کے پانیوں میں

پی ڈی ایم کا ممکنہ احتجاج، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تاکید

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد، سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی

تیل پر بات چیت کے لیے امریکی حکام کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن کے دو سینئر حکام نے سعودی

یمنی دارالحکومت کو ایک بار پھر سعودیوں نے نشانہ بنایا

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے