پنجاب میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی

?️

لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کردی، ڈپٹی کمشنرز کو تھانے کی سطح تک عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معاشرے کے نمائندہ افراد اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تھانے کی سطح پر تشکیل دی جائیں گی، عوامی رابطہ کمیٹیاں کمیونٹی واچ ڈاگ کا کام کریں گی اور کمیٹی ممبران کسی بھی خطرے کی بروقت نشاندہی اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں گے، کمیٹی شہریوں اور پولیس کے درمیان معلومات کے تبادلے کیلئے پل کا کام کریں گی۔

بتایا گیا ہے کہ عوامی رابطہ کمیٹیاں مذہبی تقریبات، عوامی اجتماعات، یا ہنگامی حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں گی، عوامی رابطہ کمیٹیاں مقامی سطح پر شہری بیداری کو فروغ دیں گی، پبلک لائزان کمیٹیوں کے قیام سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ کمیٹیاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے میں معاون ہوں گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر ہر تھانے کی سطح پر عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم ہوں گی، دوسرے مرحلے میں 3 ماہ کے اندر محلے اور وارڈ کی سطح تک کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا، ہر عوامی رابطہ کمیٹی میں متعلقہ تھانیدار، مقامی معززین جیساکہ نامور بزرگ، تاجر، منتخب نمائندے اور مذہبی رہنما شامل ہوں گے، عوامی رابطہ کمیٹی میں قابلِ اعتماد نوجوانوں اور مقامی سماجی کارکنوں کو بھی شامل کیا جائے گا، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او مشترکہ طور پر کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے 20 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، ہر تھانے کی حدود میں قائم عوامی رابطہ کمیٹی متعلقہ ضلعی رابطہ کمیٹی کے ماتحت کام کرے گی، اس طرح سب ڈویژنز کی ماہانہ پیشرفت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں زیر بحث آئے گی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں ہر ماہ کی پیشرفت صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹی، محکمہ داخلہ کو بھجوائیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ 20 اپریل تک کمیٹیوں کو فعال کرکے ممبران کی تفصیل اور مستقبل کا لائحہ عمل محکمہ داخلہ کو بھجوایا جائے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی پی او، لاہور کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب تمام عوامی رابطہ کمیٹیوں کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لے گا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی اداکارہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون میں وسعت

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر دفاع کے دورۂ پاکستان میں وزیر اعظم

مسلم لیگ (ن) 15 جنوری کو انتخابی منشور پیش کرے گی

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) آئندہ ماہ 8 فروری کو منعقد

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 503 پوائنٹس کی کمی

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شیئرز

یمن کی فوجی طاقت/انصار اللہ کے ڈھانچے کی مضبوطی پر اسرائیلی قاتلانہ کارروائی کا کوئی اثر نہیں پڑا

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں:  یمن کے تجزیاتی حلقوں نے صنعا شہر میں صیہونی حکومت

عراق میں عیسائی الحشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں؛موصل چرچوں کے سربراہ

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے

صہیونی قیدیوں کی مکمل رہائی کے لیے جنگ کا خاتمہ شرط ہے: حماس

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز حماس کے رہنماؤں نے جنگ بندی کے حوالے سے

جاوید ہاشمی نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کی ذمے داری قبول کر لی

?️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) جاوید ہاشمی نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپ لوڈ کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے