?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای)نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہوائوں کے دوران پیش آنے والے 70فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات کی وجہ سے ہوئے، جو غیر معیاری طریقے سے نصب کیے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلے ڈھانچوں یا چھتوں پر لگائے گئے پینلز جب حفاظتی اقدامات کے بغیر لگائے جائیں تو وہ آندھی میں پولز سے گر کر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے زور دیا کہ آئندہ سولر پینلز کی تنصیب کو باقاعدہ سرٹیفائیڈ اور معیاری بنایا جائے تاکہ اس قسم کے خطرات سے بچائو جا سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں پہلے سے نصب شدہ پینلز اور ان کے ڈھانچوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ان کی درستگی اور حفاظت کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔مزید برآں پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو مرمت، جانچ پڑتال اور باقاعدہ انسپکشن کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں تاکہ سولر پینلز کی تنصیب ایک محفوظ، مستحکم اور دیرپا عمل بن سکے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد مستقبل میں انسانی جان و مال کو ممکنہ نقصانات سے بچانا اور صوبے میں محفوظ توانائی کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔


مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس کو یوکرین کی اپنی سرزمین پر دوبارہ دعویٰ کرنے کی صلاحیت پر شک ہے: CNN
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکی حکام نے سائینائیڈ کو بتایا کہ امریکہ اور
جون
تائیوان کے ارد گرد چینی فوجی مشقیں تشویش کا باعث نہیں ہیں:ٹرمپ
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی تائیوان کے قریب فوجی
دسمبر
پورے فلسطین میں صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا:جہاد اسلامی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے
فروری
سعودی عرب سے قیدیوں کو لے کر یمن جانے والا پہلا طیارہ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کو سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے
مئی
اسرائیل اور امریکہ کے مہنگے دفاعی نظام بے نقاب
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر یمنی مسلح فوج
مئی
آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: باب المندب اور بحیرہ احمر کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے
نومبر
روس یوکرین جنگ میں 20 لاکھ ریزروسٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس ایک نئے قانون کے تحت تقریباً 20 لاکھ ریزروسٹ
اکتوبر
ٹرمپ پر 3 قاتلانہ حملے؛ انتخابی مہم کا منظرنامہ کیوں نہیں بدلا؟
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ چند ماہ میں امریکی سابق صدر اور 2024 کے انتخابات
اکتوبر