?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے 3 مہینے مہلت کے باوجود قانون سازی نہ کرنے پر صوبائی حکومت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہو جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حکام کو بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی معیاد 2021 میں ختم ہوگئی تھی، سابقہ ادوار میں 5 مرتبہ لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔
مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن 3 دفعہ حلقہ بندی کرچکا ہے، الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن بھی 2 دفعہ کرچکا ہے اور اب چھٹی مرتبہ قانون سازی پر کام جاری ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کئی مرتبہ پنجاب گورنمنٹ کو مراسلہ جات تحریر کر چکا ہے اور اس حوالے سے متعدد ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود صوبے میں قانون سازی اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔
سیکریٹری نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے صوبے میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اس کیس کی سماعت 2 جون 2025 کو کی جس میں صوبہ پنجاب کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کے صوبائی وزیر اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ ڈرافٹ لوکل گورنمنٹ قانون پر اسٹینڈنگ کمیٹی ریویو کر رہی ہے، مزید گورنمنٹ آف پنجاب بجٹ سیشن میں مصروف ہے لہذا گورنمنٹ کو 3 ماہ کا مزید وقت دیا جائے تاکہ قانون سازی مکمل کی جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے آرڈر میں گورنمنٹ آف پنجاب کی درخواست پر 3 ماہ کا وقت دیا تھا لیکن اب تک پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے قانون سازی سے متعلق کوئی پراگریس موصول نہیں ہوئی ہے۔
ترجمان الیکشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اس صورتحال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور صوبہ میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 8 اکتوبر 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، اس کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا فل بنچ کرے گا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کے مسئلے میں غیر ملکی مداخلت مسترد
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل اجلاس
جنوری
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی
اگست
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کا کیا مطلب ہے: زیلنسکی
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدارتی انتخابات میں
ستمبر
وزیر خارجہ نے یورپی پارلیمان میں منظور کردہ قرارداد کو مایوس کن قرار دیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کے ساتھ ورچوئل
مئی
اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
?️ 6 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا
مارچ
واٹس ایپ میں ’چیٹ لاکس‘ کو بہتر بنانے کا فیچر پیش کرنے کا امکان
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
مغربی ممالک کی نظروں میں نہ آنے والا یمنیوں کا قتل عام
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کے عین انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک پر
مارچ
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد
اگست